سپریم کورٹ آف انڈیا / آئی اے این ایس
سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے ذریعہ سماعت پوری ہونے کے بعد لمبے وقت تک فیصلہ محفوظ رکھنے اور حکم نہ سنائے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے جھارکھنڈ سمیت ملک کے سبھی ہائی کورٹس سے ان معاملوں کی تفصیل مانگی ہے جن میں 31 جنوری 2025 سے پہلے کے ججمنٹ محفوظ ہیں اور جن کا فیصلہ نہیں دیا گیا ہے۔ سبھی ہائی کورٹ کو چار ہفتہ کے اندر اس سلسلے میں جانکاری پیش کرنی ہوگی۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ میں اگلی سماعت 21 جولائی کو ہوگی۔
Published: undefined
جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ کی بنچ نے جھارکھنڈ کے چار سزا یافتہ قصورواروں کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔ قصورواروں نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں دو سے تین سال تک اپیل پر فیصلہ محفوظ رہنے اور حکم نہ سنائے جانے کا الزام لگاتے ہوئے سپریم کورٹ سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چاروں عرضی دہندگان کی اپیلوں پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے 27 اپریل 2022، 5 مئی 2022، 7 جون 2022 اور 5 جنوری 2022 کو سماعت پوری کرکے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
Published: undefined
اس معاملے میں سپریم کوڑٹ نے 23 اپریل 2025 کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کو حکم دیا تھا کہ وہ اسٹیٹس رپورٹ داخل کرکے ان سبھی معاملوں کی تفصیل بھیجے جن میں دو مہینے سے زیادہ وقت سے فیصلہ محفوظ ہے اور حکم نہیں سنایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل نے سیل بند لفافے میں اسٹیٹس رپورٹ بھیجی ہے۔
Published: undefined
اسٹیٹس رپورٹ میں سامنے آیا کہ ہائی کورٹ کی ایک بنچ نے کچھ فوجداری اپیلوں سمیت کُل 56 معاملوں میں سماعت کرکے فیصلہ محفوظ رکھا ہوا ہے۔ بنچ نے یہ فیصلے 4 جنوری 2022 سے لے کر 16 دسمبر 2024 تک مختلف تاریخوں پر محفوظ رکھے تھے اور ابھی تک فیصلہ نہیں دیا ہے۔
Published: undefined
سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے علاوہ ملک بھر کے ہائی کورٹس کے رجسٹرار جنرل کو ان معاملوں کی اسٹیٹس رپورٹ بھیجنے کا حکم دیا ہے جن میں 31 جنوری 2025 سے پہلے سے فیصلے محفوظ ہیں۔ رپورٹ میں فوجداری اور دیوانی معاملوں کی الگ الگ تفصیل دینی ہوگی اور یہ بھی بتانا ہوگا کہ فیصلہ ڈویژن بنچ نے محفوظ رکھا ہوا ہے یا سنگل بنچ نے۔ اتنا ہی نہیں فیصلہ محفوظ رکھنے والی بنچ کے جج بھی بتانے ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز