قومی خبریں

غیر رہائشی ہندوستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کی حمایت، پارلیمانی کمیٹی کی سفارش

پارلیمانی کمیٹی نے غیر مقیم ہندوستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کی حمایت میں سفارشات پیش کی ہیں۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے

<div class="paragraphs"><p>ششی تھرور / آئی اے این ایس</p></div>

ششی تھرور / آئی اے این ایس

 

ایک اعلیٰ سطح کی پارلیمانی کمیٹی نے غیر رہائشی ہندوستانیوں (این آر آئی) کو ووٹنگ کا حق دینے کی تجویز کی حمایت کی ہے۔ کمیٹی نے اس کے لیے پراکسی ووٹنگ اور الیکٹرونک بیلٹ (ای۔بیلٹ) جیسے متبادل کی سفارش کی ہے تاکہ غیر ملکوں میں رہنے والے ہندوستانی شہری بھی جمہوری عمل میں حصہ لے سکیں۔ کمیٹی نے یہ بھی ذکر کیا ہے کہ یہ معاملہ حال میں وزارت قانون کے پاس زیر التوا ہے۔

Published: undefined

کانگریس رہنما ششی تھرور کی صدارت والی خارجہ امور کی پارلیمانی کمیٹی نے جمعرات کو غیر مقیم ہندوستانیوں پر اپنی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس رپورٹ میں 'این آر آئی' کی تعریف کو واضح کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے کیونکہ مختلف قوانین میں اس لفظ کا الگ الگ استعمال کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ میں کمیٹی نے کہا ہے کہ موجودہ ضابطوں کے تحت این آر آئی کو ووٹنگ فہرست میں نام درج کرانے کے باوجود ہندوستان میں جسمانی طور پر موجود رہ کر ہی ووٹنگ کرنی پڑتی ہے۔ کمیٹی نے تشویش ظاہر کی کہ بڑی تعداد میں این آر آئی ہندوستانی شہریت چھوڑ چکے ہیں یا دوہری شہریت رکھتے ہیں، جس سے انتخابی عمل میں ان کی حصہ داری محدود ہو گئی ہے۔

Published: undefined

حالانکہ این آر آئی کے ووٹنگ کے حق کا معاملہ ابھی وزارت قانون کے جائزہ میں ہے، لیکن کمیٹی نے وزارت خارجہ سے گزارش کی ہے کہ وہ اس معاملے کو وزارت قانون اور انتخابی کمیشن کے ساتھ فعال طور سے آگے بڑھائے۔ کمیٹی نے پراکسی ووٹنگ اور الیکٹرونک طور سے سینٹ پوستل بیلٹ سسٹم (ای ٹی پی بی ایس) جیسے ممکنہ مسائل کے حل کا سجھاؤ دیا ہے۔ لیکن اس کے لیے 1950 کے عوامی نمائندگان ضابطہ میں ترمیم کی ضرورت ہوگی اور سیاسی پارٹیوں سے وسیع پیمانے پر بات چیت ضرور ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined