قومی خبریں

کشمیر: سمبل مبینہ آبرو ریزی معاملے کی تحقیقات تقریباً مکمل

پولس کے ایک ترجمان نے کہا کہ سمبل میں تین سالہ بچی کی آبرو ریزی کا واقعہ صحیح اور مبنی بر حقائق وشواہد ہے، بانڈی پورہ پولس گرفتار قصوروار کے خلاف عدالت میں عنقریب چارج شیٹ دائر کرے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ملک پورہ ترہگام سمبل میں 8 مئی کو پیش آئے ایک کمسن بچی کی مبینہ آبرو ریزی کے واقعے کی تحقیقات کے لئے مقرر خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے تحقیقات لگ بھگ مکمل کرلی ہیں اور فارنسک سائنس لیبارٹری نے طبی رپورٹ میں ڈاکٹروں کی ٹیم کی طرف سے چھوڑی گئی بعض مبینہ خامیوں کے بعد بھی جرم کی تصدیق کی ہے۔

Published: undefined

جموں سے شائع ہونے والے ایک انگریزی روزنامے نے باوثوق ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سمبل کے سب ڈویژنل پولس افسر اور سینئر پراسی کیوٹنگ افسر پر مشتمل خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے سمبل میں ایک تین سالہ بچی کی مبینہ آبرو ریزی کے خلاف سمبل پولس اسٹیشن میں درج کی گئی ایف آئی آر میں تحقیقات تقریباً مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم اگلے چند دنوں میں عدالت میں چالان پیش کرے گی۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ مبینہ متاثرہ کی طبی جانچ کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبی رپورٹ میں بعض خامیاں چھوڑی تھیں جس کے باعث یہ پورا عمل مشکوک بن گیا تھا۔ تاہم خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے فارنسک سائنس لیبارٹری کے بھر پور تعاون سے مفصل ثبوتوں اور شواہد کی بنیاد پر کام کرتے ہوئے تصدیق کی کہ قصوروار نے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ دریں اثنا پولس نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وہ کمسن بچی کی آبرو ریزی میں ملوث کے خلاف عدالت میں عنقریب چارج شیٹ دائر کرے گی۔

Published: undefined

پولس کے ایک ترجمان نے کہا کہ سمبل میں تین سالہ بچی کی آبرو ریزی کا واقعہ صحیح اور مبنی بر حقائق وشواہد ہے، بانڈی پورہ پولس گرفتار شدہ قصوروار کے خلاف عدالت میں عنقریب چارج شیٹ دائر کرے گی۔ انہوں نے عوام سے افواہوں کی طرف توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔ ترجمان نے کہا 'لوگوں سے افواہوں کی طرف توجہ نہ دینے کی اپیل کی جاتی ہے، غلط خبروں کی تشہیر کرنے اور بے بیناد افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی'۔

Published: undefined

ضلع لیگل سروسز اتھارٹی نے متاثرہ کو ایک لاکھ روپیہ بطور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت دی تھی۔ بتادیں کہ ماہ رواں کی 8 تاریخ کو سمبل میں پش آئے کمسن بچی کی مبینہ آبرو ریزی کے خلاف وادی میں غم وغصے کی لہر پیدا ہوئی تھی اور احتجاجوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ احتجاجوں کے دوران ژینہ بل کا ارشد حسین نامی ایک نوجوان شدید زخمی ہوا تھا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لانے کے باعث دم توڑ گیا تھا۔ پولس نے واقعے کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی ٹم تشکیل دی تھی اور جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے واقعہ کا ازخود نوٹس لیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined