قومی خبریں

شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ مین کی موت، آخری لمحے کا خوفناک ویڈیو وائرل، اداکار وشال غمزدہ

جنوبی ہند کے ڈائرکٹر پا رنجیت اور اداکار آریہ کی آنے والی فلم کے سیٹ پر ناخوشگوار حادثہ پیش آیا ہے۔ کار اسٹنٹ کرتے ہوئے مشہور اسٹنٹ آرٹسٹ راجو کی جان چلی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب ’ایکس‘</p></div>

ویڈیو گریب ’ایکس‘

 

فلمی دنیا سے ایک بُری خبر سامنے آئی ہے۔ جنوبی ہند فلموں کے ڈائرکٹر پا رنجیت اور اداکار آریہ کی آنے والی فلم کے سیٹ پر ناخوشگوار حادثہ پیش آیا ہے۔ کار اسٹنٹ کرتے ہوئے مشہور اسٹنٹ آرٹسٹ راجو (موہن راج) کی جان چلی گئی، جس کا آخری اور خوفناک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔

Published: undefined

جنوبی ہند کے اداکار وشال نے اسٹنٹ مین راجو کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دراصل ڈائرکٹر پا۔ رنجیت اس وقت اپنی نئی فلم ’ویٹووم‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اس دوران ناگ پٹینم میں شوٹ کے دوران حادثہ ہو گیا اور اسٹنٹ مین کی جان چلی گئی۔ پہلے خبر ملی تھی کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے لیکن جیسے ہی اسٹنٹ کا ویڈیو سامنے آیا تو پتہ لگا کہ حادثے میں اسٹنٹ مین کی جان چلی گئی ہے۔

Published: undefined

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹنٹ مین راجو شوٹنگ کے دوران ایس یو وی گاڑی چلا رہے تھے پر جیسے ہی ریمپ سے گاڑی گزری تو زور سے نیچے گر گئی۔ کار کا آگے والا حصہ زمین سے ٹکرا گیا لیکن کچھ دیر بعد سیٹ پر موجود لوگ گاڑی کے پاس بھاگتے ہوئے دکھائی دیے۔

Published: undefined

گاڑی کے آگے کا حصہ بھی کافی زور سے زمین سے ٹکرایا تھا۔ پہلے تو ہر کوئی شوٹ ہی کر رہا تھا لیکن کچھ دیر بعد سب اس کی طرف بھاگنے لگے اور انہیں گاڑی سے باہر نکالا گیا۔ یہ وائرل ویڈیو 13 جولائی کا بتایا جا رہا ہے، لیکن حادثے کے دوران اسٹنٹ مین کی موت کی تصدیق اب ہوئی ہے۔

Published: undefined

اس افسوسناک حادثے نے پوری فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اداکار وشال نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’اس بات پر یقین کرنا بے حد مشکل ہے۔ کار ٹاپلنگ سیکوئنس کرتے ہوئے اسٹنٹ مین راجو کی جان چلی گئی۔ راجو کو کئی سال سے جانتے تھے۔ انہں نے کئی سارے مشکل اسٹنٹ میری فلموں میں پرفارم کیے تھے۔ وہ کافی ہمت والے انسان تھے‘‘۔ وشال نے غمزدہ کنبہ کی مدد کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined