قومی خبریں

’طلبا کے 2 مزید مطالبات ہیں، جنھیں ہمیں بھولنا نہیں ہے‘، وزیر تعلیم کے استعفیٰ کے بعد راہل گاندھی نے کی پریس کانفرنس

راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کے تعلیمی نظام کی کبھی دنیا میں تعریف ہوتی تھی، لیکن گزشتہ کچھ سالوں سے اس پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ آر ایس ایس نے دیمک بن کر تعلیمی نظام کو کھوکھلا کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پریس کانفرنس کرتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>

پریس کانفرنس کرتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia

 

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ پر طلبا و نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ہمارے طلبا کی جیت ہے، جو ہندوستان کے مستقبل ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ملک کے تعلیمی نظام کی کبھی دنیا میں تعریف ہوتی تھی، لیکن گزشتہ کچھ سالوں سے اس پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ آر ایس ایس نے دیمک بن کر تعلیمی نظام کو کھوکھلا کر دیا ہے۔‘‘

اپنے بیان میں راہل گاندھی نے وزیر تعلیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’’دھرمیندر پردھان بدعنوانی، نااہلیت اور تعلیمی نظام کی تباہی کے سمبل تھے۔ اچھا ہوا کہ یہ سمبل ہٹ گیا۔ لیکن تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے حکومت کو سخت قدم اٹھانے ہوں گے۔‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’طلبا کے 2 مزید مطلابات ہیں، جنھیں ہمیں بھولنا نہیں ہے۔ پہلا، طلبا سے بربریت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی۔ دوسرا، نریندر مودی سبھی طلبا سے معافی مانگیں۔‘‘

اس موقع پر راہل گاندھی نے سبھی طلبا کا اس جنگ میں ہمت و حوصلہ کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’سبھی طلبا کو دل سے شکریہ، میری طرف سے طلبا کو جو بھی حمایت چاہیے، اس کے لیے میں تیار ہوں۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔