وزیر اعظم مودی غیر ملکی مدد سے وزیر اعظم بنے اور اسی کے سہارے اقتدار میں ہیں، راہل گاندھی کا جوابی حملہ

راہل گاندھی نے مودی پر غیر ملکی مدد سے وزیر اعظم بننے اور اقتدار میں برقرار رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کھلی بحث کا چیلنج دیا۔ یہ ردعمل مودی کے سوشل میڈیا اور ملک کو تقسیم کرنے سے متعلق بیان پر آیا

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / اے آئی</p></div>
i

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ردعمل ظاہر کیا ہے، جس میں انہوں نے ملک کو تقسیم کرنے کی سازشوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں پھیلائے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔ راہل گاندھی نے ایکس پر مودی سے کہا کہ وہ ملک سے جھوٹ بولنا بند کریں۔ انہوں نے وزیر اعظم پر غیر ملکی مدد سے اقتدار حاصل کرنے اور اسی مدد سے عہدے پر برقرار رہنے کا الزام لگایا۔

راہل گاندھی نے لکھا کہ مودی غیر ملکی مدد سے وزیر اعظم بنے اور اسی مدد سے عہدے پر قائم ہیں۔ ان کے مطابق ملک کا مالیاتی نظام غیر ملکی عناصر کے کنٹرول اور حمایت میں ہے، جبکہ غیر ملکی سوشل میڈیا بھی مودی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو کھلی بحث کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی وقت مباحثے کے لیے تیار ہیں۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ مودی یہ چیلنج قبول نہیں کریں گے، کیونکہ وہ ان باتوں سے خوف زدہ ہیں جو راہل گاندھی ان کے بارے میں جانتے ہیں۔ راہل نے پوسٹ میں دونوں زبانوں میں الزامات اور مباحثے کا چیلنج پیش کیا۔ ساتھ ہی اخبار ’دی انڈین ایکسپریس‘ کی خبر کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے، جن میں وزیر اعظم کے بیان کی تفصیلات ہیں۔


مودی نے گجرات کے ضلع نرمدا کے ایکتا نگر میں اسٹیچو آف یونٹی کے مقام پر قومی یوم اتحاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بعض طاقتیں ملک کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ ان کے مطابق ایک دہائی سے زیادہ عرصے کی مایوسی کے بعد یہ طاقتیں کھل کر سامنے آ گئی ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ بیرون ملک خفیہ ملاقاتیں کون کر رہا ہے، ہند مخالف طاقتوں کی حمایت کون کرتا ہے اور کون ملک کے دشمنوں کی زبان بول رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ان سرگرمیوں کو پہچاننے اور متحد ہو کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کا ذکر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اسے ہتھیار بنا کر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں اور ہندوستان کی شبیہ خراب کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ ان کے مطابق عوام کو ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اس کا جواب دیا۔ انہوں نے غیر ملکی اثرورسوخ، مالیاتی نظام اور سوشل میڈیا کی حمایت سے متعلق سوالات اٹھائے اور براہ راست مباحثے کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں کے بیانات نے غیر ملکی اثراندازی، سوشل میڈیا پر گمراہ کن اطلاعات اور سیاسی الزام تراشی کو پھر بحث کا موضوع بنا دیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔