قومی خبریں

مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف کانگریس کا پرزور احتجاج، پولیس کارروائی پر لیڈران کا شدید ردعمل

پی چدمبرم نے کہا ’’یہ احتجاج مہنگائی، بےروزگاری اور اگنی پتھ کے خلاف ہے، مہنگائی سب کو متاثر کرتی ہے، ایک سیاسی جماعت اور منتخب نمائندے کی حیثیت سے ہم عوام کے لیے آواز اٹھانے کے پابند ہیں‘‘

تصویر قومی آواز / وپن
تصویر قومی آواز / وپن 

نئی دہلی: مہنگائی، بے روزگاری، جی ایس ٹی کے غلط نفاذ، اگنی پتھ اسکیم سمیت عوام کو درپیش متعدد مسائل کے خلاف کانگریس کا شدید احتجاج جاری ہے۔ اس دوران کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی اور سابق وزیر ششی تھرور سمیت متعدد لیڈران کو حراست میں لے لیا گیا۔

Published: undefined

راہل گاندھی سمیت کانگریس کے متعدد ارکان پارلیمنٹ کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ پارلیمنٹ ہاؤس سے راشٹرپتی بھون تک مارچ نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ جبکہ پرینکا گاندھی کو کانگریس ہیڈکوارٹر کے باہر مارچ نکالنے کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا۔

Published: undefined

کانگریس پارٹی کے پُر امن احتجاج پر پولیس کی جابرانہ کارروائی پر پارٹی لیڈران نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ یہ احتجاج مہنگائی اور اگنی پتھ کے خلاف ہے، مہنگائی سب کو متاثر کرتی ہے۔ ایک سیاسی جماعت اور منتخب نمائندے کی حیثیت سے ہم عوام کے بوجھ کے خلاف آواز اٹھانے کے پابند ہیں۔

Published: undefined

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ ہم عوام کو راستے پر آ کر یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کے حوالہ سے جو کچھ بھی کہہ رہی ہے وہ درست نہیں ہے۔ ہم یہ دکھانے کے لیے آزاد ہیں۔ ایک بار ایوان میں مہنگائی پر بحث ہوئی تھی لیکن حکومت نے یہ اعتراف کرنے سے ہی انکار کر دیا کہ ملک میں مہنگائی چل رہی ہے، ایک بار بازاروں میں جا کر دیکھ لیں کہ مہنگائی کہاں پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

وہیں، کانگریس /کے قومی جنرل سیکریٹری اجے ماکن نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری اپنے عروج پر ہیں۔ کانگریس پارٹی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کر رہی ہے۔ ہمیں نظر بند کیا جا رہا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ ہم ستیہ گرہ بھی نہیں کر سکتے۔

راجیہ سبھا میں قائم حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ہم مہنگائی، بے روزگاری، جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ اور دیگر مسائل کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری نے کہا کہ اڈانی دنیا کے سب سے امیر ہوتے جا رہے ہیں اور ملک غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ میں سیاہ کپڑے پہن کر آیا ہوں تاکہ ان (حکومت) کو کچھ عقل آئے۔ حکومت پارلیمنٹ میں بحث کرائے، اس لے ہم صدر کے پاس جا رہی ہے۔

Published: undefined

پارْتی کے رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے کہا کہ آج لوگ مہنگائی کے دباؤ میں پسے جا رہے ہیں لیکن اس حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ سلمان خورشید نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ہم اس ملک کے عوام پر حملوں کے لیے لڑ رہے ہیں۔ یہ لڑائی طویل ہے اور ہم لڑتے رہیں گے۔ بے روزگاری اور مہنگائی ہمارے مسائل ہیں۔

کانگریس کے رکن پارلیمنت راجیو شکلا نے کہا کہ ہم راشٹرپتی بھون تک مارچ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پولیس نے دفعہ 144 کا حوالہ دیتے ہوئے ہمیں روک دیا ہے۔ ہم تمام ارکان پارلیمنٹ گرفتاری دیں گے۔ ہم عوام کو بے روزگاری اور مہنگائی سے راحت دلا کر رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined