قومی خبریں

کولکاتا میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی پر زور مخالفت، مندر کے باہر دکھائے گئے کالے جھنڈے

اتوار کی رات کو ہوائی اڈہ کے باہر ترنمول کانگریس کے علاوہ بائیں بازو کی جماعتوں کے کارکنان نے بھی مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے علاقے میں کچھ وقت کے لیے تناؤ کی صورتحال پیدا ہو گئی

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

جنوبی کولکاتا کے کالی گھاٹ مندر میں پیر (9 مارچ) کی صبح ’درشن‘ کرنے پہنچے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کو واپس جاؤ کے نعروں اور کالے جھنڈوں کے ساتھ احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ حالانکہ وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے صورت حال کو کنٹرول کیا جس کے بعد گیانیش کمار مندر میں ’درشن‘ کے لیے آگے بڑھ پائے۔

Published: undefined

اس سے قبل اتوار کی رات گیانیش کمار کے کولکاتہ پہنچنے پر بھی ہوائی اڈہ کے پاس اسی طرح کا احتجاج دیکھا گیا تھا۔ جب ان کا قافلہ ہوائی اڈہ سے باہر نکل رہا تھا تب ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے کارکنان نے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کے خلاف احتجاجاً واپس جاؤ کے نعرے لگائے اور کالے جھنڈے دکھائے۔ ہوائی اڈہ کے باہر ترنمول کے علاوہ بائیں بازو کی جماعتوں کے کارکنان نے بھی مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے علاقے میں کچھ وقت کے لیے تناؤ کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ پولیس نے صورت حال کو سنبھالا۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ مغربی بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخاب سے قبل گیانیش کمار کے 3 روزہ دورے کے سلسلے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ وہ مندر میں ’درشن‘ کے بعد اسمبلی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کئی سیاسی پارٹیوں، انفورسمنٹ ایجنسیوں اور سینئر انتظامی افسران کے ساتھ میٹنگ بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ گیانیش کمار 2 دیگر الیکشن کمشنروں ایس ایس سندھو اور وویک جوشی کے ساتھ ریاست کا دورہ کر رہے ہیں، تاکہ ریاست میں انتخابی انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔ افسران نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی بنچ سب سے پہلے تسلیم شدہ قومی جماعتوں اور پھر ریاستی سطح کی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی، تاکہ ریاست میں انتخاب کرانے کے حوالے سے ان کے خدشات اور تجاویز کو سنا جا سکے۔

Published: undefined

سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد افسران سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں انفورسمنٹ ایجنسیوں کے نوڈل افسر بھی شرکت کریں گے۔ ساتھ ہی سینئر پولیس اور انتظامی افسران کے ساتھ ایک تفصیلی جائزہ میٹنگ بھی ہوگی۔ امید ہے کہ میٹنگ میں انتخاب سے قبل امن و امان کی صورت حال، ڈیپلائمنٹ پلاننگ اور انفورسمنٹ ایجنسیوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی پر توجہ مرکوز رہے گی۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن کی بنچ منگل کو اپنے دورے کے آخری روز، ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) منوج کمار اگروال اور سی اے اپی ایف نوڈل آفیسر کے ساتھ میٹنگ کرے کی۔ گیانیش اور ان کی ٹیم بوتھ لیول کے افسران سے بھی بات چیت کرے گی اور شہر سے روانگی سے قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب بھی کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined