نئی دہلی: دہلی اور این سی آر کے علاقوں میں جمعرات کی صبح اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب بارش کے دوران زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹوں میں نیشنل سینٹر فار سسمولوجی کے حوالہ سے بتایا گیا کہ زلزلہ صبح 9 بج کر 4 منٹ پر آیا اور اس کی شدت تقریباً 4.1 ریکارڈ کی گئی۔
Published: undefined
زلزلے کے جھٹکے دہلی، نوئیڈا، غازی آباد اور قریبی علاقوں میں تقریباً 10 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے، جب کہ مغربی اترپردیش کے مظفرنگر سمیت دیگر شہروں میں بھی اس کا اثر دیکھا گیا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ متعدد لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنے تجربات شیئر کیے اور قریبی افراد کی خیریت دریافت کی۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ متعلقہ محکمے صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ زلزلے کی شدت درمیانے درجے کی تھی، اس لیے ممکنہ طور پر اس سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، تاہم شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ہندوستان میں رواں سال کے آغاز یعنی جنوری سے لے کر اب تک ملک کے مختلف حصوں میں کئی مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔ خاص طور پر دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بارہا زلزلہ آیا ہے، جس نے عوام کو خوف و بے چینی میں مبتلا رکھا۔
ماہرین کے مطابق، رواں سال دہلی میں کئی مرتبہ زمین لرز چکی ہے، جن میں سے بعض مواقع پر زلزلے کا مرکز پڑوسی ریاست ہریانہ بتایا گیا۔ دہلی کے علاوہ ہریانہ میں بھی کئی بار زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
زلزلے کی یہ لہر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ شمالی ہندوستان میں ارضیاتی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں، جس کے باعث ماہرین نے عوام کو محتاط اور چوکنا رہنے کی ہدایت دی ہے۔ متعلقہ محکمے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور زلزلہ متاثرہ علاقوں میں کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined