قومی خبریں

دلت احتجاج: امبیڈکر کے پوتے نے مہاراشٹر بند کو واپس لیا

بھیما کورے گاوں میں وجے پَرو کے وقت ہوئے تشدد میں ایک دلت کی موت کے بعد کچھ دلت تنظیموں کی جانب سے مہاراشٹر بند کی اپیل کی وجہ سے ممبئی سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی مہاراشٹر میں احتجاج کرتے دلت مظاہرین

پرکاش امبیڈکر نے بند کو واپس لیا

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے پوتے اور سماجی کارکن پرکاش امبیڈکر نے بند کی کال کو واپس لے لیا۔

Published: 03 Jan 2018, 11:20 AM IST

باباصاحب امبیڈکرکے پوتے پرکاش امبیڈکر نے کی امن کی اپیل

بہوجن مہاسنگھ (بی بی ایم)کے رہنماء پرکاش امبیڈکر نے حکومت کی ناکامی کے خلاف بند کا اعلان کیا اورتشدد بھڑکانے کے لیے ہندوایکتا اگاڑی کو موردالزام ٹھہرایا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بند کامیاب رہا اور اس بند کو مہاراشٹر ڈیموکرٹیک فرنٹ، مہاراشٹر کے بایاں محاذ سمیت 250 تنظیموں نے حمایت کی ہے۔

باباصاحب امبیڈکرکے پوتے پرکاش امبیڈکر نے پُرامن بند کی اپیل کرتے ہوئے بھیما کورے گاؤں میں مراٹھااور دلتوں کے درمیان اختلاف سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کا پروگرام سمبھا جی بریگیڈ نے منعقد کیا تھا۔ دوسوسالہ فتح کے جشن سے کوئی کشیدگی نہیں پیدا ہوئی تھی۔

Published: 03 Jan 2018, 11:20 AM IST

احتجاج سےعام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا رہا

چیمبور میں اسکول بسوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ بند کی وجہ سے اولاَ اور اوبَیر ٹیکسی کی بھی خدمات متاثر ہوئیں۔ بیسٹ نے سیکورٹی کی وجہ سے کئی مقامات پر بسوں کی سروس بند رکھی۔ ممبئی سے پونے اور کرناٹک کی طرف جانے والی بسوں کو سیکورٹی کی وجہ سے اگلے حکم تک روک دیا گیا ہے۔

اجنتا اور ایلورا غاروں کو دیکھنے کے لئے آنے والے سیاح پھنس گئے ہیں۔ ان میں بیشتر سیاح جاپان کے ہیں۔ تمام دکانوں، اسکولوں اور تجارتی اداروں کو احتیا ط کے طور پر بند کردیا گیا ہے۔

Published: 03 Jan 2018, 11:20 AM IST

تھانے میں ریل روکو تحریک

ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی کی لائف لائن لوکل ٹرین ورار، ملاڈ، گورےگاؤں اور تھانے میں کچھ وقت کے لئے روک دیی گئی جس سے لوگوں کو کافی پریشانی ہوئی۔ ممبئی کے دفاتر میں لاکھوں لوگوں کو کھانا پہنچانے والے ’ڈبہ والے‘ نے آج اپنی خدمات بند رکھیں۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے افسران کے مطابق دلت ملازمین نے بیسٹ کی تیرہ بسوں کو باندرہ کے کلانگر، دھاراوی، کام راج نگر، گورےگاؤں، سنتوش نگر، ملاڈ کے ڈنڈوسی اور کاندی ولی کے ہنومان نگر میں روک کر نقصان پہونچایا۔

Published: 03 Jan 2018, 11:20 AM IST

تصویر سوشل میڈیا

گجرات تک مہاراشٹر بند کا اثر

مہاراشٹر بند کا اثر اب گجرات میں بھی ظاہر ہونے لگا ہے۔ گجرات کے واپی میں دلت سینا نے ہائی وے جام کر دیا۔ بیچ سڑک پر مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کر کے احتجاج کیا۔

Published: 03 Jan 2018, 11:20 AM IST

تصویر یو این آئی

لوک سبھا کی کارروائی معطل

مہاراشٹر کے مدے پر لوک سبھا میں ہنگامہ کے بعد اسپیکر سمترا مہاجن نے لوک سبھا کی کارروائی معطل کر دی ۔ لوک سبھا کی کارروائی 12.45پر دوبارہ شروع ہو گی

Published: 03 Jan 2018, 11:20 AM IST

مہاراشٹر میں تشدد کے لئے آر ایس ایس ذمہ دار: کھڑگے

لوک سبھا میں کانگریس رہنما ملیکاارجن کھڑگے نے مہاراشٹر کے حالیہ تشدد کے لئے سخت گیر ہندو تنظیم آر ایس ایس کو ذمہ دار قرار دیا

Published: 03 Jan 2018, 11:20 AM IST

مہاراشٹر تشدد کا دہلی میں بھی اثر

مہارشٹر میں دلتوں کے احتجاج کا اثر اب قومی راجدھانی دہلی میں بھی دکھائی دینے لگا ہے۔ دہلی میں واقع مہاراشٹر سدن کی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے اور پولس اور انتظامیہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مستعد ہے۔

Published: 03 Jan 2018, 11:20 AM IST

پارلیمنٹ میں ہنگامہ

مہاراشٹر کے حالات پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ۔ حزب اختلاف نے دلتوں کے معاملہ پر حکومت کے خلاف ہنگامہ کیا

Published: 03 Jan 2018, 11:20 AM IST

مہاراشٹر میں بند، اورنگ آباد میں انٹرنیٹ سروس بند

پونے کی تحصیل شرور میں دلتوں کی تقریب میں تشدد کے بعد مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں تشدد بھڑک اٹھا۔ تشدد بھڑکنے کے بعد دلتوں کی کئی تنظیموں نے پورے مہاراشٹر میں بند کا اعلان کر دیا تھا۔ آج بند کے دوران عام زندگی متاثر ہے۔ کئی مقامات پر بس سروس پوری طرح متاثر نظر آ رہی ہیں۔

Published: 03 Jan 2018, 11:20 AM IST

یو این آئی آؤٹ پٹ کے ساتھ

Published: 03 Jan 2018, 11:20 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Jan 2018, 11:20 AM IST