قومی خبریں

عید کے پیش نظر نیپال سرحد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

انسپکٹر جنرل آف پولیس راجیش موڈک نے پیر کو بتایا کہ عید کے پیش نظر نیپال کی سرحد پر سخت چوکسی رکھی جا رہی ہے اور ہر آنے جانے والے پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

سیکورٹی فورس، انڈیا-نیپال بارڈر
سیکورٹی فورس، انڈیا-نیپال بارڈر علامتی تصویر آئی اے این اسی

بستی: عید سعید کے پیش نظر کسی بھی ناخشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے احتیاط کے طور پر ہند۔نیپال سرحد پر سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی نظام کو چست و درست رکھنے کے لئے پولیس افسران کو ہدایات دی گئی ہیں۔

Published: undefined

انسپکٹر جنرل آف پولیس راجیش موڈک نے پیر کو 'یواین آئی' کو بتایا کہ عید کے پیش نظر نیپال کی سرحد پر سخت چوکسی رکھی جا رہی ہے اور ہر آنے جانے والے پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ ایس ایس بی کے اہلکار سرحد پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ بڑہنی-ڈھیبروا روڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ ان کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ پولیس ہر آنے جانے والے شخص کے بارے میں معلومات حاصل کر کے پولیس کے ذریعہ رجسٹر میں درج کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ان کا موبائل نمبر بھی لکھا جا رہا ہے، مشکوک افراد کی تفتیش تیز رفتاری سے کی جا رہی ہے، افراد کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

بستی ڈویژن کے بستی، سدھارتھ نگر اور سنت کبیر نگر اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور تمام اسٹیشن اور چوکی کے انچارجوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ سماج میں خوف اور دہشت پیدا کرنے والے افراد کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف احتیاطی کارروائی کی جائے۔ اور مہم چلا کر ناجائز شراب کی فروخت پر پابندی لگائی جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس