قومی خبریں

آندھی-طوفان کا پروازوں پر اثر! دہلی ایئر پورٹ کی مشاورت جاری، ایئرلائنز سے رابطہ، میٹرو کا کریں استعمال

آئی ایم ڈی نے کہا کہ دہلی میں کئی مقامات پر بجلی گرنے، غبار آلود آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جس میں ہوا کی رفتار 80 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش (فائل فوٹو)</p></div>

دہلی میں بارش (فائل فوٹو)

 

دہلی-این سی آر میں جمعرات کی شام موسم میں اچانک تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ شہر کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ وہیں ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے چند گھنٹوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے پورے شہر میں خراب موسم کی وارننگ دی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ دہلی میں کئی مقامات پر بجلی گرنے، غبار آلود آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جس میں ہوا کی رفتار 80 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور گرج کے ساتھ یہ سلسلہ 31 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈائل) نے مطلع کیا ہے کہ خراب موسم اور طوفان کے امکان کی وجہ سے دہلی ایئرپورٹ پر کچھ پروازوں پر اثر پڑسکتا ہے۔ ایئر پورٹ انتظامیہ نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ پرواز کی معلومات کے لیے اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔

Published: undefined

دہلی ہوائی اڈے نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرکے لکھا کہ ’’آندھی-طوفان کی وجہ سے دہلی ہوائی اڈے پر کچھ پروازوں پر اثر پڑسکتا ہے۔  مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ پرواز کی معلومات کے لیے متعلقہ ایئر لائن سے رابطہ کریں۔ اس کے ساتھ ہی ہوائی اڈے تک پہنچنے میں ممکنہ تاخیر سے بچنے کے لیے ٹرانسپورٹ کے متبادل طریقوں جیسے دہلی میٹرو کا استعمال کریں۔‘‘

Published: undefined

اس دوران آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں تقریباً 3 سے 5 ڈگری سیلسیس کم رہا۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ جمعرات کو دہلی کے بڑے موسمی اسٹیشنوں پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے کم درج کیا گیا۔

Published: undefined

اسکائی میٹ کے مہیش پلاوت نے کہا کہ راجستھان کے شمالی حصوں میں پہلے ہی گرج کے ساتھ بارش شروع ہو چکی ہے اور شام تک دہلی میں بھی یہ سلسلہ شروع ہونے اور پوری رات جاری رہنے کا اندازہ ہے۔ پلاوت کے مطابق جمعہ کو گرج چمک کے ساتھ طوفان کی شدت میں اضافہ متوقع ہے اور یہ مرحلہ 30 مئی تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ موسمی نظام 31-30 مئی کو گجرات کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined