قومی خبریں

میزورم میں پتھر کی کان دھنسنے کا واقعہ، 8 مزدوروں کی لاشیں برآمد، 4 کی تلاش جاری، تمام کا تعلق بہار سے

اس کان کا ٹھیکہ اے بی سی آئی انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ کے پاس ہے اور یہاں گزشتہ ڈھائی سال سے کانکنی کا کام جاری ہے۔ مقامی انتظامیہ موقع پر موجود تھی اور مزدوروں کو نکالنے کی کوششیں جاری تھیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آئیزول: میزورم میں پیر کے روز پتھر کی ایک کان دھنس گئی اور 12 مزدور پھنس گیے۔ اب تک 8 کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔ تہن افراد کے بدن کے ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تمام مزدور بہار کے رہائشی ہیں۔ ایس ڈی آر ایف، بی ایس ایف اور آسام رائفلز کی ٹیمیں موقع پر راحت اور بچاؤ میں مصروف ہیں۔ تاحال لاشوں کی شناخت ممکن نہیں ہو پائی ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ یہ پتھر کی ایک بڑی کان ہے، جہاں کان کنی میں مصروف 12 مزدور پھنس گئے۔ حادثہ ہنٹھیال ضلع میں پیش آیا۔ اچانک حادثے کی وجہ سے وہاں موجود کارکنوں کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ اطلاع ملتے ہی آس پاس کے دیہات کے لوگ پہنچ گئے اور پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں شروع کر دیں۔

Published: undefined

اس کان کا ٹھیکہ اے بی سی آئی انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ہے اور یہاں پچھلے ڈھائی سال سے کان کنی کا کام جاری تھا۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک مقامی انتظامیہ بھی موقع پر موجود تھی اور مزدوروں کو کان سے نکالنے کی کوششیں جاری تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر