شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
ہندوستانی شیئر بازار میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن طوفانی شروعات ہوئی۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج کا 30 شیئروں والا سینسیکس انڈیکس کھلتے ہی تقریباً 250 پوائنٹس سے زیادہ اُچھل گیا۔ وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی انڈیکس نے بھی اپنے گزشتہ بند کے مقابلے میں سبقت لے کر 24900 کے پار پہنچ کر کاروبار شروع کیا۔ اس درمیان تمام آئی ٹی کمپنیوں کے شیئروں میں زوردار اُچھال دیکھنے کو ملی اور شروعاتی کاروبار میں انفوسس، ٹی سی ایس، ٹیک مہندرا سے لے کر ایچ سی ایل ٹیک تک کے شیئر بھاگتے نظر آئے۔
Published: undefined
بی ایس ای کے سینسیکس نے اپنے گزشتہ بند 81,306.85 کی سطح سے سبقت لے کر اوپننگ کی اور کھلنے کے ساتھ ہی رفتار پکڑتی چلی گئی۔ یہ 30 شیئروں والا انڈیکس 81,501.06 پر کھلا اور منٹوں میں ہی اچھل کر 81,592.47 پر ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دیا۔ اس کے علاوہ این ایس ای کا نفٹی بھی اپنے گزشتہ کاروباری بند 24,870.10 کے مقابلے میں تیزی لے کر 24,949.15 پر کھلا اور پھر 24,961.35 تک چڑھ کر کاروبار کرتا ہوا دکھائی دیا۔ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو سینسیکس-نفٹی زوردار گراوٹ لے کر بند ہوئے تھے۔
Published: undefined
پازیٹیو گلوبل اشاروں کے درمیان سینسیکس-نفٹی کی تیز شروعات کی وجہ سے مارکیٹ کھلنے پر تقریباً 1845 کمپنیوں کے شیئروں نے اپنے گزشتہ بند کے مقابلے میں سبقت لے کر کاروبار کی شروعات کی، تو وہیں 793 کمپنیوں کے اسٹاکس ایسے رہے، جن کی اوپننگ سست اور ریڈ زون میں ہوئی۔ اس کے علاوہ 224 کپنیوں کے شیئروں کی حالت میں کوئی تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی۔
Published: undefined
شیئر بازار میں شروعاتی کاروبار کے دوران آئی ٹی اور ٹیک کمپنیوں کے شیئروں میں زوردار تیزی دیکھنے کو ملی۔ لارج کیپ کیٹیگری میں شامل انفوسس شیئر (2.45 فیصد)، ٹی سی ایس شیئر (2.25 فیصد)، ایچ سی ایل ٹیک شیئر (1.70)، ٹیک مہندرا شیئر (1.60 فیصد) کی اُچھال کے ساتھ کاروبار کر رہا تھا، تو وہیں مڈ کیپ کی کیٹیگری میں شامل کے پی ایل ٹیک شیئر میں بھی 2.44 فیصد کی تیزی دیکھی گئی۔
Published: undefined
آئی ٹی اور ٹیک شیئروں کے علاوہ پیر کو جن کمپنیوں کے شیئروں نے تیز شروعات کی ان میں بجاج فائنانس، ٹاٹا اسٹیل اور ٹاٹا موٹرس کے شیئر 1 فیصد کے آس پاس چڑھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined