قومی خبریں

سری لنکا نے 41 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا، وطن واپس لوٹے

سری لنکا نے 41 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔ یہ ماہی گیر ستمبر 2024 میں سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے۔ ماہی گیروں کی رہائی پر ہندوستان میں خوشی کا اظہار کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

چنئی: سری لنکا نے 41 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے۔ یہ ماہی گیر ستمبر 2024 میں بین الاقوامی سمندری سرحدی لائن (آئی ایم بی ایل) عبور کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے تھے۔ بدھ کے روز حکام نے اطلاع دی کہ یہ مچھیریں چنئی ہوائی اڈے پر پہنچ چکے ہیں۔

رہائی کے بعد منگل کی رات دیر گئے ماہی گیروں کی واپسی ہوئی۔ تمل ناڈو ساحلی پولیس کے مطابق ان میں سے 35 ماہی گیروں رام ناتھ پورم سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ باقی ناگ پٹنم اور پڈوکوٹئی اضلاع کے رہائشی ہیں۔ چنئی پہنچنے پر انہیں شہری شناخت کی جانچ، کسٹم کارروائیوں اور دیگر رسمی مراحل سے گزرنا پڑا۔

Published: undefined

تمل ناڈو ماہی گیری محکمہ نے ماہی گیروں کا استقبال کیا اور انہیں ان کے گھروں تک لے جانے کا بندوبست کیا۔ اس سے قبل سری لنکا نے 15 ماہی گیروں کے ایک اور گروپ کو رہا کیا تھا جو 16 جنوری کو ہندوستان واپس پہنچے تھے۔

ہندوستانی ماہی گیروں کی گرفتاری کا معاملہ ایک دیرینہ مسئلہ بن چکا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے حالیہ ملاقات میں سری لنکا کے صدر انورا دیسانائیکے سے اس موضوع پر گفتگو کی تھی۔ اسی دوران تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے بھی مرکز سے درخواست کی کہ ماہی گیروں کی مسلسل گرفتاری کو روکا جائے اور ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

Published: undefined

تمل ناڈو کے ماہی گیروں کی تنظیموں نے ساحلی علاقوں میں بڑے مظاہرے کیے اور فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر سمندر میں ہونے والی گرفتاریوں اور مچھلی پکڑنے والی کشتیوں کی ضبطی پر پابندی لگانے کی اپیل کی، جو ان کے روزگار کا ذریعہ ہیں۔

Published: undefined

پی ایم کے کے صدر اور سابق مرکزی وزیر انبومنی رام داس نے بھی سخت اقدامات کے لیے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ماہی گیروں کی مزید گرفتاریوں کو روکیں۔ موجودہ حالات کے مطابق، تمل ناڈو کے 504 ماہی گیروں اور 48 کشتیوں کو سری لنکا کی تحویل میں بتایا گیا ہے، جس سے یہ مسئلہ مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined