قومی خبریں

تین طلاق بل کی منظوری پر عمر اور محبوبہ کے درمیان نوک جھونک

محبوبہ مفتی نے طلاق ثلاثہ بل کی منظوری پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ طلاق ثلاثہ بل کی منظوری میری سمجھ سے باہر ہے جبکہ عدالت عظمٰی نے پہلے ہی اس بل کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: لوک سبھا میں 'تین طلاق بل' کی منظوری جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے درمیان لفظوں کی جنگ کا محاذ کھڑا کرنے کا موجب بن گئی ہے۔

Published: undefined

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جب اس بل کی منظوری کو مسلمانوں کو ستانے کے لئے ناجائز مداخلت قرار دیا تو نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کوئی وقت ضائع کیے بغیر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ محبوبہ جی کو ٹوئٹ کرنے سے پہلے یہ دیکھنا تھا کہ ان کی پارٹی کے ارکان نے کس طرح یہ بل پاس ہونے میں مدد کی۔

Published: undefined

محبوبہ مفتی نے طلاق ثلاثہ بل کی منظوری پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'طلاق ثلاثہ بل کی منظوری میری سمجھ سے باہر ہے جبکہ عدالت عظمٰی نے پہلے ہی اس بل کو غیر قانونی قرار دیا ہے، یہ بظاہر مسلمانوں کو سزا دینے کے لئے ایک ناجائز مداخلت ہے، موجودہ اقتصادی حالت کے پیش نظر کیا یہ ترجیح ہونی چاہیے تھی'۔

Published: undefined

عمر عبداللہ نے محبوبہ مفتی کے ٹوئٹ کا ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'محبوبہ جی، ٹوئٹ کرنے سے پہلے یہ دیکھیں کہ آپ کے ممبروں نے کس طرح بل کے حق میں ووٹ دیئے، میں مانتا ہوں کہ انہوں نے ووٹ ڈالنے سے احتراز کیا لیکن ان کے احتراز سے ہی حکومت کو بل پاس کرنے لئے ضرورت ارکان کی تعداد حاصل ہوئی'۔

Published: undefined

محبوبہ مفتی نے عمر عبداللہ کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ 'عمر صاحب میں آپ کو اخلاقی برتری کے گھوڑے سے نیچے اترنے کی صلاح دیتی ہوں، آپ کی پارٹی نے سال1999 میں سیف الدین سوز کو بی جے پی کے خلاف ووٹ ڈالنے کی پاداش میں پارٹی بدر کیا تھا، پارلیمنٹ میں ووٹ ڈالنے سے غیر حاضر رہنا ووٹ نہ ڈالنے کے مترادف ہے'۔

Published: undefined

محبوبہ کے ٹوئٹ کے ردعمل میں عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'میڈم، بیس سال پہلے رونما ہوئے واقعے سے پی ڈی پی کے دوغلے پن کا دفاع کرنا ٹھیک نہیں ہے، اس طرح آپ تسلیم کرتی ہیں کہ آپ نے اپنے ارکان پارلیمان کو ووٹ ڈالنے سے احتراز کرنے کی ہدایت دی تھی اور ووٹ ڈالنے سے احتراز کرنا ووٹ نہ ڈالنے کے برابر نہیں ہے بلکہ ووٹ نہ ہونا ووٹ نہ ڈالنے کے مترادف ہے، اس وقت ووٹ سے احتراز کرنا بی جے پی کے حق میں نکلا'۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ تین طلاق کی روایت کو غیر قانونی قرار دینے والا مسلم خواتین (شادی کے حق تحفظ) بل پارلیمنٹ میں پاس ہوگیا ہے۔ بل کے تحت تین طلاق کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے اور تین طلاق دینے والوں کے لئے تین سال کی قید اور جرمانے کی سزا کا التزام رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined