اسپائس جیٹ مسافر طیارہ آج بڑے حادثہ کا شکار ہوتے ہوتے بچ گیا۔ گجرات کے کانڈلا سے ممبئی روانہ ہوئے اسپائس جیٹ کے کیو-400 طیارہ کا آؤٹر وہیل، یعنی پہیہ پرواز کے فوراً بعد ہی رَنوے پر گر گیا۔ اس کی وجہ سے ممبئی میں طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ لینڈنگ کے وقت پائلٹ نے ایمرجنسی کا اعلان کیا، حالانکہ طیارہ کی سیف لینڈنگ کامیابی کے ساتھ ہو گئی۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپائس جیٹ کا بامبارڈیئر ڈی ایچ سی 400-8 طیارہ، جس کی پرواز کا نمبر ایس جی-2906 تھا، نے جمعہ کی دوپہر 2.39 بجے کانڈلا ایئرپورٹ کے رَنوے نمبر 23 سے پرواز بھری تھی۔ ٹیک آف کے فوراً بعد ٹاور کنٹرولر نے طیارہ سے ایک سیاہ رنگ کی بڑی شئے رَنوے پر گرتی دیکھی۔ انسپکشن ٹیم نے جا کر دیکھا تو طیارہ کا پہیہ گرا ہوا تھا۔
Published: undefined
اس طیارہ نے 12 ستمبر کی دوپہر 15.51 بجے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تکنیکی خرابی کی اطلاع کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر مکمل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا تھا۔ حالانکہ طیارہ نے رَنوے نمبر 27 پر بہ حفاظت لینڈنگ کی۔ اس طیارہ میں پائلٹ ٹیم سمیت تقریباً 78 مسافر سوار تھے، اور سبھی محفوظ بتائے جا رہے ہیں۔ لینڈنگ کے بعد ایئرپورٹ پر معمول کی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز