
سوشل میڈیا
اترپردیش کے کانپو ر میں مشہور بکرو واقعہ میں وکاس دوبے کے ساتھی امردوبے کی بیوی خوشی دوبے اچانک پھر خبروں میں آگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پران کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں وہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ کا شکریہ ادا کرتی نطرآرہی ہیں۔ خوشی دوبے کے مطابق ان کی ماں کی حالت تشویشناک تھی اور ان کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ ماں کا علاج کراسکیں۔ اس پر کھلیش یادو نے ان کی ماں کے علاج کا انتظام کیا۔ ماں کے کامیاب آپریشن کے بعد خوشی دوبے نے ویڈیو پیغام جاری کرکے اپنی پوری بات رکھتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ خوشی دوبے اور ان کے خاندان کے معاشی حالات خراب ہیں اور کوئی ان کی مدد کے لیے آگے نہیں آرہا تھا۔
Published: undefined
کانپورکے مشہور بکرو کانڈ میں وکاس دوبے کے ساتھی امر دوبے کی بیوی خوشی دوبے کو بھی ملزم بنائے جانے کے بعد تقریباً دوسال تک جیل میں رہنا پڑا تھا۔ اسی دوران ان کی ماں گائتری کی حالت لگاتار خراب ہوتی گئی۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کو ضروری بتایا تھا۔ علاج کی ضرورت ہونے کے باوجود کمزور مالی حالت کی وجہ سے آپریشن نہیں ہوپارہا تھا۔
Published: undefined
اس سلسلے میں کئی جگہ فریاد کرنے کے باوجود کہیں سے کوئی مدد نہیں ملی تو خوشی نے سیدھے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو سے رابطہ کیا۔ اس کے بعد پارٹی کی ہدایت پر گایتری کو لکھنؤ کے ایک اسپتال میں داخل کرا کے ان کا علاج شروع کرایا گیا۔ ہفتہ کو کامیاب آپریشن کے بعد خوشی دوبے نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کیا۔ ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے ان کی ماں کے علاج میں تاخیر ہو رہی تھی لیکن اکھلیش یادو کی مدد سے اب ان کی ماں کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے اس مدد کے لیے سماجوادی پارٹی کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined