قومی خبریں

ایس پی-بی ایس پی اتحاد یو پی میں بڑی جیت درج کرے گا: راج بھر

راجبھر نے کہا کہ ہماری حمایت کے بغیر بی جے پی کو پوروانچل کی کم سے کم 30 سیٹوں کا نقصان ہوگا اور بی جے پی اترپردیش میں 15 سیٹوں پر سمٹ جائے گی جبکہ اتحاد 55 سے 60 سیٹیں حاصل کرے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بلیا: اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں کابینی وزیر اور سہیل دیو سماج پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے معلق لوک سبھا کی پیشین گوئی کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اتحاد بڑی جیت حاصل کرے گا۔

Published: undefined

میر گنج پرائمری کالج پر بنے بوتھ پر پولنگ کرنے کے بعد راج بھر نے اتوار کو صحافیوں سے کہا کہ اس بار لوک سبھا انتخاب میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی، لیکن اتنا طے ہے کہ اترپردیش مییں اتحاد بڑی جیت حاصل کرے گا۔ انتخاب سے پہلے سیٹوں کی تقسیم کو لے کر بی جے پی سے ناراض چل رہے راج بھر نے موجودہ انتخاب میں اپنی پارٹی کے 39 امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

Published: undefined

انہوں نےکہا کہ ہماری حمایت کے بغیر بی جے پی کو پوروانچل کی کم سے کم 30 سیٹوں کا نقصان ہوگا۔ بی جے پی اترپردیش میں 15 سیٹوں پر سمٹ جائے گی جبکہ اتحاد 55 سے 60 سیٹیں حاصل کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined