قومی خبریں

بنگلورو: جنوبی ہند کو ملی پہلی ’وندے بھارت ایکسپریس‘ ٹرین، وزیر اعظم مودی نے عوام کے نام کی وقف

وزیر اعظم مودی نے ملک کی ساتویں اور دوسری نسل کی پانچویں وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو جنوبی ہند کے لوگوں کو وقف کیا۔ انہوں نے بنگلورو میں کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 2 کا بھی افتتاح کیا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

بنگلورو: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی ساتویں اور دوسری نسل کی پانچویں وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو جنوبی ہند کے لوگوں کو وقف کیا۔ پی ایم مودی نے بنگلورو میں کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 2 کا بھی افتتاح کیا۔

Published: undefined

کرناٹک کے میسور سے تامل ناڈو کے چنئی تک چلنے والی اس گاڑی کو مسٹر مودی نے کے ایس آر بنگلورو (سابقہ ​​بنگلور سٹی) اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس طرح وندے بھارت ایکسپریس بھی اس شہر تک پہنچ گئی جہاں اسے تیار کیا گیا ہے۔ بنگلورو ریلوے اسٹیشن پر وزیر اعظم کے ساتھ افتتاحی تقریب میں کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت، وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی، وزیر ریلوے اشونی وشنو اور کوئلہ اور پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی بھی موجود تھے۔

Published: undefined

20608 اپ /20607 ڈاؤن وندے بھارت ایکسپریس بدھ کے علاوہ ہفتے میں چھ دن چلے گی۔ اس کی باقاعدہ سروس ہفتہ 12 نومبر سے شروع ہوگی۔ یہ ٹرین 498 کلومیٹر کا فاصلہ تقریباً ساڑھے چھ گھنٹے میں طے کرے گی۔ 20607 ڈاؤن ٹرین ایم جی آڑ چنئی سنٹرل اسٹیشن سے صبح 5:50 بجے روانہ ہوگی۔ یہ صبح 7.21 بجے کاٹپاڈی، 10.20 بجے بنگلور اور 12.20 بجے میسور پہنچے گی۔ واپسی کی سمت میں، 20608 اپ ٹرین میسور سے دوپہر 1:05 بجے روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین کے ایس آر بنگلورو اسٹیشن دوپہر 2.55 بجے، کاٹپاڈی اسٹیشن 5:36 بجے اور ایم جی آر چنئی شام 7.30 بجے پہنچے گی۔

Published: undefined

یہ بات سب کو معلوم ہے کہ ہندوستانی ریلوے کی نئی نسل کی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے نئے ریک کا تجربہ 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کیا جاچکا ہے۔ نئے جدید بوگی ڈیزائن کی وجہ سے یہ بغیر کسی جھٹکے یا وائبریشن کے زیادہ سے زیادہ رفتار سے دوڑنے کی اہل ہے۔ تاہم اسے صرف 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے لیے اجازت دی گئی ہے۔ اس گاڑی کا وزن 392 ٹن ہے اور اس کی قیمت تقریباً 107 کروڑ ہے۔ گاڑی میں ایئر ریفریجریشن (اے سی) سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے اور اب اس میں فوٹو کیٹلیٹک ایئر پیوریفائر سسٹم نصب کیا گیا ہے جو فضا میں موجود کورونا سمیت کسی بھی وائرس کو ختم کردیتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined