قومی خبریں

ساؤتھ دہلی میں یو ایس ڈی ٹی کرپٹو میں سرمایہ کاری کے نام پر لاکھوں کی سائبر ٹھگی، چھ ملزم گرفتار

ساؤتھ دہلی سائبر پولیس نے یو ایس ڈی ٹی کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے والے گروہ کا پردہ فاش کر کے چھ ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سائبر کرائم / آئی اے این ایس</p></div>

سائبر کرائم / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: ساؤتھ دہلی سائبر پولیس نے ایک بڑے سائبر فراڈ کا پردہ فاش کرتے ہوئے یو ایس ڈی ٹی (ٹیدر) کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے نام پر لاکھوں روپے کی ٹھگی کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں چھ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کے قبضے سے پانچ موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ اور چار بینک پاس بکس برآمد ہوئے ہیں۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق، متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے فیس بک میسنجر پر ایک شخص نے رابطہ کر کے ’بی ٹاپ‘ نامی کرپٹو ٹریڈنگ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کو کہا۔ اس کے بعد اسے یو ایس ڈی ٹی میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دیا گیا۔ متاثرہ نے دس لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی لیکن رقم نکالنے کی کوشش پر اسے 30 فیصد کلیرنس فیس ادا کرنے کو کہا گیا، جس سے اسے فراڈ کا اندازہ ہوا۔

Published: undefined

ایڈیشنل ڈی سی پی ساؤتھ ڈسٹرکٹ، سُمت جھا کے مطابق، ملزمان کی شناخت ہمانشو بیسویا (گروہ کا ماسٹر مائنڈ)، اویناش ورما، آلوک سنگھ، گریما سنگھ، سمرنجیت سنگھ عرف لوی اور کمل انساں کے طور پر ہوئی ہے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گروہ نے اترپردیش کے دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد سے معمولی رقم دے کر ان کے بینک اکاؤنٹس حاصل کیے اور ان کے ذریعے لوٹی گئی رقم نکلوائی۔

Published: undefined

پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کے سرغنہ ہمانشو بیسویا نے دہلی سے بیٹھ کر پورے نیٹ ورک کو کنٹرول کیا اور ٹیلیگرام جیسے ایپس کے ذریعے ساتھیوں سے رابطے میں رہا۔ اس نے کمل انسان اور سمرنجیت کے ساتھ مل کر یو ایس ڈی ٹی کرپٹو کرنسی خریدی۔

سائبر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا یا میسنجر کے ذریعے موصول ہونے والی کسی بھی غیر شناخت شدہ ایپ یا سرمایہ کاری کی پیشکش سے ہوشیار رہیں۔ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر 1930 ہیلپ لائن نمبر یا ویب سائٹ www.cybercrime.gov.in پر دیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined