قومی خبریں

سونیا گاندھی کا وزیر اعظم مودی کے نام مکتوب ’بلیک فنگس کو محض وبا قرار دے کر قابو نہیں کیا جا سکتا‘

سونیا گاندھی نے اپنے خط میں لکھا کہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس سمت میں فوری اقدامات کرے اور ان لوگوں کو راحت فراہم کرے جو بلیک فنگس جیسی بیماری سے متاثر ہیں۔

سونیا گاندھی، صدر کانگریس / Getty Images
سونیا گاندھی، صدر کانگریس / Getty Images Mohd Zakir

نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر بلیک فنگس کے بڑھتے ہوئے قہر پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے علاج و معالجے کے مناسب انتظامات کر کے متاثرین کو فوری راحت دی جائے۔

Published: undefined

ہفتے کے روز یعنی آج وزیر اعظم مودی کو لکھے گئے خط میں سونیا گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاستوں سے بلیک فنگس کو وبا قرار دینے کو کہا ہے، لیکن اس سے نمٹنے کے لئے اتنے وسائل دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وبا قرار دینے کے لئے اس کے علاج کے حوالہ سے تمام ادویات کی تیاری اور دستیابی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ نیز جن مریضوں کو علاج کی ضرورت ہے انہیں مفت علاج فراہم کیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بلیک فنگس کے علاج میں لیپوسومل ایمفوٹیریسن بی سب سے زیادہ ضروری ہے۔ اس کے باوجود اس دوا کی بازار میں بہت قلت ہے، اس کے علاوہ اس وبا کو آج تک آیوشمان بھارت جیسی صحت کی اسکیموں اور دیگر صحت سے متعلق بیمہ اسکیموں سے نہیں جوڑا گیا ہے۔

Published: undefined

سونیا گاندھی نے آخر میں لکھا کہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس سمت میں فوری اقدامات کرے اور ان لوگوں کو راحت فراہم کرے جو بلیک فنگس جیسی بیماری سے متاثر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined