تصویر 'ایکس'
کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی آج 78 سال کی ہو گئیں۔ یوم پیدائش کے موقع پر انہیں ملک بھر سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغات بھیجے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سونیا گاندھی کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ان کی طویل عمری اور صحت مندی کی تمنا کی ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی قد آور رہنماؤں نے بھی سونیا گاندھی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنے پوسٹ میں لکھا ''محترمہ سونیا گاندھی کو یوم پیدائش کی مبارک باد۔ میں ان کی طویل عمری اور بہتر صحت کی دعا کرتا ہوں"
Published: undefined
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی سونیا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر مبارک باد پیش کی اور ان کی نرم مزاجی اور ہمت کی تعریف کی۔ انہوں نے 'ایکس' پر لکھا ''کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر دلی مبارک باد۔ حاشیے پر پڑے لوگوں کے حقوق کی اصل حامی، مخالف حالات میں بھی انتہائی شائستگی، وقار اور ہمت کا مظاہرہ کرنے والی، عوامی زندگی میں ان کے تعاون نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے"۔
Published: undefined
وہیں 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کانگریس کے آفیشیل اکاؤنٹ سے بھی سونیا گاندھی کو یوم پیدائش کی مبارک باد پیش کی گئی۔ کانگریس کے انچارج کے۔سی۔ وینو گوپال نے اپنے مبارک باد پیغام میں لکھا "پی ایم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے تحت سُشاسن کے سالوں کے دوران ان کی قیادت ہندوستان کی آزادی کے بعد ترقیاتی سفر کے لیے اہم تھی۔"
قابل ذکر ہے کہ سونیا گاندھی 1998 میں انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کی صدر منتخب ہوئی تھیں اور اس عہدے پر سب سے طویل عرصے تک رہیں۔ انہوں نے 1997 میں کانگریس کی بنیادی رکنیت حاصل کی تھی۔ کانگریس پارٹی کے بہت اصرار پر انہوں نے سیاست میں اپنے قدم رکھے تھے۔ وہ قومی مشاورتی کونسل کی چیئر پرسن بھی رہ چکی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined