قومی خبریں

سنتوکھ سنگھ کے انتقال پر سونیا گاندھی نے جاری کیا تعزیتی پیغام، بھارت جوڑو یاترا 24 گھنٹے کے لیے ملتوی

کانگریس رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ کے انتقال پر یو پی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی نے اظہارِ غم کرتے ہوئے سنتوکھ کی اہلیہ کمل جیت کے نام تعزیتی پیغام لکھا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سنتوکھ سنگھ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سنتوکھ سنگھ، تصویر آئی اے این ایس

 

پنجاب میں کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ 75 سالہ سنتوکھ کے انتقال پر یو پی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی نے انتہائی غم و اندوہ کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سنتوکھ سنگھ کی اہلیہ کمل جیت کور کے نام تعزیتی پیغام بھی لکھا ہے جس میں غمزدہ کنبہ کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

اپنے تعزیتی پیغام میں سونیا گاندھی نے لکھا ہے ’’محترمہ کمل جیت کور جی، کانگریس کے سینئر لیڈر اور آپ کے شوہر محترم سنتوکھ سنگھ چودھری جی کے کانگریس کی تاریخی بھارت جوڑو یاترا کے دوران ہارٹ اٹیک سے اچانک انتقال کی خبر سن کر مجھے بہت افسوس ہوا۔ میں سمجھ سکتی ہوں کہ کنبہ کے دیگر اراکین کے ساتھ ساتھ، خصوصاً آپ کے لیے کئی دہائیوں کی ازدواجی زندگی میں ساتھ رہنے کے بعد اس عمر میں اچانک ان سے بچھڑ جانا کتنا تکلیف دہ ہے۔ پھر بھی قدرت کے قانون کو ماننا پڑتا ہے اور برداشت کرنا پڑتا ہے۔‘‘

Published: undefined

سونیا گاندھی اپنے پیغام میں آگے لکھتی ہیں کہ ’’مجھے یقین ہے کہ اس تکلیف کو آپ اسی نظریہ (قدرت کا قانون) سے دیکھ کر صبر کی کوشش کریں گی۔ وہ کانگریس کے نظریہ کے تئیں وقف اور وفادار رہے، زندگی بھر کانگریس کے نظریہ کے اصولوں اور اقدار پر چلتے ہوئے پارٹی اور سماج کی خدمت کی۔ ان کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اس تکلیف کے لمحہ میں میں آپ کے اور کنبہ کے تئیں اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ آج صبح بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کا اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ اس خبر سے کانگریس کے سرکردہ لیڈران صدمے میں ہیں اور پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت دیگر کانگریس لیڈران نے اظہارِ غم کیا ہے۔ سنتوکھ سنگھ کے اچانک انتقال کے بعد پارٹی نے ہفتہ کے روز چل رہی بھارت جوڑو یاترا کو ملتوی کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے ایک پریس کانفرنس کر کے کہا ہے کہ جالندھر سے کانگریس رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کا آج صبح بھارت جوڑو یاترا کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ ان کے احترام میں بھارت جوڑو یاترا 24 گھنٹے کے لیے ملتوی رہے گی۔ یاترا کل دوپہر خالصا کالج گراؤنڈ، جالندھر سے پھر شروع ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اتوار کو جالندھر میں ہونے والی راہل گاندھی کی پریس کانفرنس بھی رد کر دی گئی ہے۔ راہل گاندھی کی پریس کانفرنس اب 17 جنوری کو ہوشیار پور میں ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined