قومی خبریں

لکھیم پور تشدد معاملے کا اصل ملزم آشیش مشرا گرفتار

آشیش تفتیش میں پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا تھا اور نہ ہی کئی سوالوں کے جواب دے رہا تھا۔ اس لیے اسے گرفتار کیا گیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے اینایس
فائل تصویر آئی اے اینایس  

اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری کے تیکونیا میں گزشتہ اتوار کے روز تشدد میں آٹھ افراد کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس کی کرائم برانچ نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا عرف مونو کو تقریباً 12 گھنٹے کی لمبی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کرلیا۔

Published: undefined

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اپیندر اگروال نے رات گئے صحافیوں کو بتایا کہ آشیش تفتیش میں پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا تھا اور نہ ہی کئی سوالوں کے جواب دے رہا تھا۔ اس لیے اسے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کا میڈیکل کرانے کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اسے پوچھ گچھ کے لیے پولیس ریمانڈ میں لینے کی اپیل کی جائے گی۔

Published: undefined

آشیش ہفتہ کی صبح 10.38 بجے کرائم برانچ کے افسران کے سامنے پیش ہوا تھا۔ وہ سکوٹی کے ذریعہ پولیس لائن پہنچا اور میڈیا کے افراد کو چکمہ دیتے ہوئے پچھلے گیٹ سے داخل ہوا۔ ایس آئی ٹی کی ٹیم نے صبح 11 بجے اس سے پوچھ گچھ شروع کی۔ تقریبا 12 گھنٹے کی طویل پوچھ گچھ کے بعد ، ڈی آئی جی نے تقریبا پونے گیارہ بجے باہر نکل کر صحافیوں کو آشیش کی گرفتاری کاباضابطہ اعلان کیا۔

Published: undefined

پولیس ذرائع نے بتایا کہ آشیش ساتھ لائے شواہد میں یہ واضح نہیں کرسکا کہ وہ واقعہ کے وقت کہاں موجود تھا۔ ساتھ لائے ویڈیو میں تیکونیا میں پیش آئے تشدد کے واقعہ کے وقت دنگل میں ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ آشیش کی وضاحت اور شواہد سے افسران مطمئن نہیں ہوئے جس کے بعد اسے آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔دریں اثنا ، احتیاطی اقدام کے طور پر ضلع میں پولیس کی چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی ٹی نے ملزم کے سامنے 40 سوالات کی فہرست رکھی تھی۔ پوچھ گچھ کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی۔ ملزم دس افراد کے حلف نامے لے کر آیا تھا جنہوں نے اعتراف کیا تھا کہ واقعہ کے وقت ملزم دنگل میں موجود تھا۔ اس کے علاوہ ، وہ ثبوت کے طور پر ویڈیو کی پین ڈرائیو لے کر آیا تھا۔ تفتیش کے دوران آشیش سے اس کے وکیل کی موجودگی میں تحریری بیان لیا گیا۔ آشیش کے وکیل اودھیش کمار نے کہا کہ ان کاموکل نوٹس کا احترام کرتا ہے اور تحقیقات میں کسی بھی طرح سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ تفتیش کے دوران ڈی آئی جی اور ایس پی رینک کے افسران موجود تھے۔

Published: undefined

دریں اثنا ، جمعہ کی رات لکھنؤ پولیس نے آشیش کے دوست انکت داس کے گھر پر چھاپہ مارا اور ایس یو وی کو برآمد کیا جو واقعہ کے دن وہاں موجود تھی۔ اگرچہ انکت پولیس کے ہاتھ نہیں لگا لیکن پولیس نے اس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ انکت آنجہانی بی ایس پی رکن اسمبلی اکھلیش داس کا بھتیجا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے آشیش کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 ، 120 بی ، 304 اے 147 ، 148 ، 149 ، 279 اور 338 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔واضح رہے کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا بیٹا بے گناہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined