قومی خبریں

’’کچھ طاقتیں سیاسی مقاصد کے لیے جموں و کشمیر میں دوریاں بڑھانا چاہتی ہیں‘‘

نیشنل کانفرنس کے لیڈر دیویندر سنگھ رانا نے کہا کہ جموں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی نا انصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا بلکہ ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کو یکساں حقوق دینے کے حق میں ہیں۔

دیویندر سنگھ رانا، ویڈیو گریب
دیویندر سنگھ رانا، ویڈیو گریب 

جموں: نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا نے جموں اعلامیہ تشکیل دینے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اعلامیے کے تحت جموں اور کشمیر کے بیچ پیدا ہونے والی دوریوں کو پاٹنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے جموں اور کشمیر کے درمیان دوریوں کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی نا انصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا بلکہ ہم جموں اور کشمیر کے لوگوں کویکساں حقوق دینے کے حق میں ہیں۔

Published: undefined

موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں ایک مقامی نیوز چینل کے ساتھ اپنے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے جموں اعلامیے کی تجویز پیش کی ہے، یہ کوئی سیاسی بات نہیں ہے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ اس اعلامیے کے تحت جموں اور کشمیر کے درمیان دوریوں اور جموں کے الگ الگ خطوں کے بیچ جو دوریاں ہیں ان کو پاٹا جائے اور لوگوں کے دلوں کو جوڑا جائے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ طاقتیں ایسی ہیں جو اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے جموں اور کشمیر کے بیچ دوریوں کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

موصوف صوبائی صدر نے کہا کہ جموں کے جملہ خطوں کو اپنے حقوق مل جانے چاہیے اور جموں کے لوگوں کے حقوق کے ساتھ ہونے والی کسی بھی نا انصافی کو برادشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جموں اعلامیہ کے تحت ایک ایسا روڈ میپ تیار کیا جائے جس میں ہر کسی کو اپنا حق ملے۔

Published: undefined

دیویندر رانا نے کہا کہ جس طرح مجھے ڈوگرہ ہونے پر فخر ہونا چاہیے اسی طرح ایک کشمیری کو بھی کشمیری ہونے پر فخر ہونا چاہیے لیکن ہمیں دلوں کو جوڑ کر دوریوں کو پاٹنے کے لئے ایک ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ جموں وکشمیر آج ہی بھارت کا حصہ بن گیا ہے انہیں یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ جموں وکشمیر 1947 سے ہی بھارت کا حصہ ہے ان لوگوں کو یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

موصوف نے کہا کہ جس طرح مہاتما گاندھی کو 1947 میں جموں و کشمیر میں ہی روشنی کی ایک کرن نظر آئی تھی، میں چاہتا ہوں کہ جموں اعلامیہ اس کرن کو ملک اور دنیا میں مزید روشن ہونے کا وسیلہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو ملک کا تاج بنانے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined