قومی خبریں

’دسمبر میں فرقہ وارانہ فساد بھڑکانے کی ہو رہی تیاری، نگاہ رکھیں‘، ممتا بنرجی کی افسران کو ہدایت

ممتا بنرجی نے افسران کو سخت ہدایت دی کہ وہ حالات پر نظر رکھیں کیونکہ دسمبر سے کچھ لوگ بنگال میں فرقہ وارانہ فساد بھڑکانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس 

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں فرقہ وارانہ فساد کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے ریاستی افسران کو فساد بھڑکانے کی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سبھی محتاط رہیں۔ ممتا بنرجی نے سرحد پار سے اسلحوں کی اسمگلنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جمعرات کے روز راناگھاٹ میں انھوں نے اس طرح کے اندیشے ظاہر کیے اور کہا کہ شمالی بنگال کو الگ کرنے کے لیے سرحد پار سے اسلحوں کی اسمگلنگ کی جا رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے افسران کو سخت ہدایت دی کہ وہ حالات پر نظر رکھیں کیونکہ دسمبر سے کچھ لوگ بنگال میں فرقہ وارانہ فساد بھڑکانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

Published: undefined

ترنمول کانگریس سپریمو ممتا بنرجی نے اس سے قبل بدھ کے روز بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انھوں نے الزام عائد کیا تھا کہ بی جے پی گجرات اور ہماچل پردیش انتخابات سے پہلے الیکشن بانڈ کے ذریعہ کروڑوں روپے حاصل کر رہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بی جے پی اقتدار میں نہیں لوٹ پائے گی کیونکہ 2019 میں ہوئے گزشتہ لوک سبھا انتخاب کے بعد سے ملک میں سیاسی منظرنامے بدل گئے ہیں۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے اپنے بیان میں بی جے پی پر یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ وہ آئندہ گجرات اسمبلی انتخابات کو دھیان میں رکھتے ہوئے سی اے اے اور این آر سی کے ایشوز کو اٹھا رہی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہم ایک اخلاقی حکومت ہیں اور ہمیں ایک راکشش جیسی حکومت سے لڑنا ہوگا۔ اگر آپ لوگ اسے نہیں سمجھیں گے تو کون سمجھے گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined