قومی خبریں

سہراب الدین کیس: ڈی جی ونجارا کی رہائی کو چیلنج کرنے والی عرضی خارج

ڈی جی ونجارا سمیت گجرات اور راجستھان کے سینئر پولس افسران کی رِہائی کو چیلنج پیش کرنے والی عرضی کو بمبئی ہائی کورٹ نے خارج کر دیا ہے جس سے ان کی آزادی پر مہر لگ گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سہراب الدین انکاؤنٹر کیس میں ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے بمبئی ہائی کورٹ نے ڈی جی ونجارا سمیت گجرات اور راجستھان کے سینئر پولس افسران کی رہائی کو چیلنج پیش کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ 06-2005 میں سہراب الدین شیخ، اس کی بیوی اور ایک ساتھی کو انکاؤنٹر میں مار دیا گیا تھا۔ اس تصادم پر فرضی ہونے کے الزام لگے تھے اور اس معاملے میں گجرات اور راجستھان کے کچھ سینئر پولس افسران پر شبہ ہے کہ وہ اس میں شامل تھے۔

سی بی آئی نے اپنے فرد جرم میں کہا تھا کہ گجرات کے مشتبہ گینگسٹر سہراب الدین شیخ اور اس کی بیوی کوثر بی کو گجرات اے ٹی ایس اور راجستھان پولس کے افسران نے حیدر آباد کے پاس سے اغوا کر کیا تھا اور انھیں نومبر 2005 میں ایک فرضی تصادم میں مار دیا تھا۔ سی بی آئی نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ راجستھان پولس کے کچھ افسران نے گجرات اور راجستھان کے افسران کے اشارے پر پرجاپتی کو بھی دسمبر 2006 میں ایک دیگر فرضی تصادم میں مار گرایا تھا۔ جن افسران نے پرجاپتی کو مارنے کی ہدایت دی تھی وہ سہراب الدین شیخ اور اس کی بیوی کوثر بی کے قتل میں بھی شامل تھے۔

Published: undefined

اس معاملے میں ایک ذیلی عدالت نے ملزمین کو الزامات سے آزاد کر دیا تھا۔ اس فیصلے کو بمبئی ہائی کورٹ میں چیلنج دینے والی پانچ عرضیوں پر جسٹس اے ایم بدر کی بنچ نے 16 جولائی کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔آج کے عدالتی فیصلے کے بعد سبھی افسران کی رِہائی پر مہر لگ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined