قومی خبریں

سوشل میڈیا نے لے لی 12 سالہ بچے کی جان

حادثے کا شکار شیونارائن ساتویں درجہ میں پڑھتا تھا۔ اسے سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنا بہت پسند تھا۔ ایک دن آگ سے بال اسٹریٹ کرنے والی ویڈیو دیکھ کر اس نے خود بھی ایسا کرنا چاہا اور جھلس کر ہلاک ہو گیا۔

موت، علامتی تصویر
موت، علامتی تصویر 

سوشل میڈیا موجودہ دور میں ہر چھوٹے و بڑے کی عادت بن چکا ہے۔ کئی بار اس کی شدید عادت کا منفی اثر لوگوں پر پڑتا ہوا بھی دیکھا گیا ہے۔ سب سے زیادہ افسوس تو اس وقت ہوتا ہے جب کم عمر بچے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے خطرناک ویڈیو کی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس سے ان کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ کیرالہ کے ترووننت پورم میں پیش آیا ہے جو دل دہلا دینے والا ہے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ایک 12 سالہ لڑکے نے سوشل میڈیا پر پوسٹ ایک ویڈیو کی نقل کرنے کی کوشش کی اور انجانے میں موت کی نیند سو گیا۔ دراصل اس لڑکے کو سوشل میڈیا کی عادت پڑ گئی تھی اور اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز دیکھا کرتا تھا۔ خصوصی طور پر وہ ایسے ویڈیوز دیکھتا تھا جس میں بالوں کو آگ سے اسٹریٹ کیا جاتا تھا۔ ایک دن اس نے بھی اپنے بال آگ سے اسٹریٹ کرنے کی کوشش کی جس سے وہ آگ میں جھلس گیا۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار لڑکا ساتویں درجہ میں پڑھتا تھا۔ اس کا نام شیونارائن تھا۔ اسے سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنا بہت پسند تھا۔ جس دن حادثہ ہوا اس دن گھر پر لڑکے کی دادی کے علاوہ کوئی نہیں تھا۔ لڑکے نے باتھ روم میں جا کر اپنے بالوں کو اسٹریٹ کرنے کے لیے اس پر کیروسین لگایا، پھر جیسے ہی آگ جلائی، اس نے بچے کو اپنی زد میں لے لیا۔

Published: undefined

اس واقعہ کے تعلق سے پولس کا جو بیان سامنے آیا ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور سے 12 سالہ لڑکے کی موت آگ میں جلنے سے ہوئی ہے۔ پولس کے مطابق یہ حادثہ اس لیے ہوا کیونکہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویڈیو دیکھتا تھا اور بچے نے ویسا ہی اپنے ساتھ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران حادثہ ہو گیا اور اس کی جان چلی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز