قومی خبریں

راہل گاندھی سے متعلق بیان دے کر پھنس گئیں اسمرتی ایرانی، ویڈیو شیئر کر کانگریس نے جھوٹ سے اٹھایا پردہ

اسمرتی ایرانی نے بھارت جوڑو یاترا کر رہے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے کنیا کماری سے یاترا شروع کرنے سے پہلے سوامی وویکانند کے دَرشن نہیں کیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی ان دنوں اپنے بیانات کو لے کر خوب سرخیوں میں ہیں۔ انجانے یا قصداً انھوں نے حال میں کئی ایسے بیانات دیئے ہیں، جس کا سچائی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ اس کے لیے انھیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا بھی شکار ہونا پڑا۔ اسمرتی ایرانی کا تازہ بیان راہل گاندھی سے متعلق ہے جو کہ اس وقت بھارت جوڑو یاترا کی قیادت کر رہے ہیں۔ اسمرتی ایرانی نے راہل گاندھی پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے کنیاکماری سے یاترا شروع کرنے سے پہلے سوامی وویکانند کے دَرشن نہیں کیے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر نے اپنی ایک تقریر میں کہا کہ ’’کنیا کماری سے بھارت جوڑو یاترا کی شروعات کرنے والے راہل گاندھی کو پہلے سوامی وویکانند کو پرنام کرنا چاہیے تھا۔‘‘ ان کے اس بیان پر کانگریس نے فوری رد عمل پیش کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں راہل گاندھی وویکانند کے مجسمہ کے سامنے کھڑے ہیں۔ اس ویڈیو کے ذریعہ اسمرتی ایرانی کو جھوٹی ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے کئی لیڈران نے اسمرتی ایرانی کے جھوٹے بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے تو میڈیا سے بات چیت کے دوران طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’7 تاریخ کو راہل گاندھی جی 3 بجے کہاں تھے، کس اسمارک میں تھے، اس کا جواب اسمرتی ایرانی کو دینا چاہیے۔ اگر انھیں نیا چشمہ چاہیے تو میں چشمہ دینے کو بھی تیار ہوں۔‘‘ جئے رام رمیش نے ساتھ ہی کہا کہ بی جے پی کبھی کنٹینر، کبھی ٹی شرٹ، کبھی جوتوں کو ایشو بنانا چاہتی ہے، اس سے صاف ہے کہ بی جے پی گھبرائی ہوئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی والے پریشان ہیں اور ان کی جھوٹ کی فیکٹری اوور ٹائم چل رہی ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر بی وی شرینواس نے بھی اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں اسمرتی ایرانی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’جھوٹ بولتے ہوئے شرم نہیں آتی‘۔ بی وی شرینواس نے اپنے پوسٹ میں راہل گاندھی اور اسمرتی ایرانی کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ اس میں ایک طرف اسمرتی ایرانی جہاں راہل گاندھی پر الزام لگا رہی ہیں، وہیں دوسری طرف ویڈیو میں راہل گاندھی سوامی وویکانند کے مجسمہ کو سلام پیش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’چل جھوٹی، اتنا ’سلی‘ جھوٹ بولتے ہوئے شرم نہیں آتی؟‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ شروع کرنے سے پہلے کنیاکماری میں وویکانند راک میموریل، ترووَلور اسٹیچو اور کامراج میموریل بھی گئے۔ یہاں انھوں نے سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کیا اور پھر سفر کا آغاز کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined