قومی خبریں

دہلی میں کورونا انفیکشن کے 63 نئے معاملے

کل دہلی میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا تھاجبکہ آج اس وبا کے انفیکشن سے تین مریضوں کی موت ہوگئی۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جمعرات کے مقابلے جمعہ کے دن کورونا انفیکشن کے معاملات زیادہ تھے۔جمعرات کے روز دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کے 51 معاملات کی تصدیق ہوئی جبکہ جمعہ کو 63 نئےمعاملے سامنے آئے۔

Published: undefined

کل دہلی میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا جبکہ آج اس وبا کے انفیکشن سے تین مریضوں کی موت ہوگئی۔ دارالحکومت میں سرگرم معاملات کی تعداد 26 سے بڑھ کر 580 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کے 63 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 14،36،207 ہو گئی اور مزید تین مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 25،052 ہو گئی۔ اموات کے لحاظ سے دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری کردہ بلیٹن کے مطابق دارالحکومت میں انفیکشن کی شرح بڑھ کر 0.09 فیصد ہوگئی ہے اور شرح اموات 1.74 فیصد پربرقرار ہے۔

Published: undefined

دہلی میں اس عرصے کے دوران کورونا وبا کے انفیکشن سے 34 مریض ہی صحت یاب ہوئے جبکہ گزشتہ روز 70 مریضوں نے کورونا انفیکشن کو شکست دی تھی۔ دارالحکومت میں صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 14،10،575 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70،111 نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں آرٹی پی سی آر کے 46،649 نمونے اورریپڈ اینٹیجن نمونوں کی تعداد 23462 ہے۔ دارالحکومت میں اب تک ویکسین کے کل 98،94،030 ڈوزلگ چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 72505 افراد کو کورونا وائرس کاٹیکہ لگایا گیا، جن میں سے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے والوں کی تعداد 13535 اوردوسرے ڈوز لینے والوں کی تعداد 58970 رہی۔ دہلی میں ہوم آئیسولیشن میں رہنے والوں کی تعداد 177 ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران دہلی میں 20 اپریل کو ایک دن میں انفیکشن کے سب سے زیادہ 28395 معاملے درج کئے گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined