قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا کے نئے کیسز میں 6 فیصد کمی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67084 نئے کیسز

ہندوستان میں کورونا کے نئے کیسز میں 6 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67084 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔ فعال کیسز کی تعداد 7,90,789 ہو گئی ہے، جبہک شفایابی کی شرح 96.95 فیصد ہے

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67084 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور نئے کیسز میں 6 فیصد تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک کورونا ویکسین کی 171.28 کروڑ خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 46,44,382 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

Published: undefined

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1241 افراد کورونا کی وجہ سے فوت ہو گئے۔ فی الحال ہندوستان میں فعال کیسز 790789 ہیں، جبکہ شفایابی کی شرح 96.95 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 167882 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 41180751 ہو گئی ہے۔ یومیہ پازیٹوٹی کی شرح 4.44 درج کی گئی ہے۔

Published: undefined

اب تک کل 74.61 کروڑ کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1511321 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ قبل ازیں، بدھ کے روز ملک میں کورونا وائرس کے 71365 نئے کیسز درج کئے گئے تھے، جبکہ 1217 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔

Published: undefined

کورونا سے بچاؤ کے لیے ٹیکہ کاری کا کام زوروں پر چل رہا ہے۔ حکومت کورونا کی روک تھام کے سلسلے میں عوام سے مسلسل اپیل کر رہی ہے کہ وہ کووڈ پروٹوکول پر عمل کریں۔ لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننے اور سماجی دوری پر عمل کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز