
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ گھوٹالے کے پیچھے سرگرم ایک منظم گینگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 71 سالہ خاتون سے 49 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے اتوار کو اس کی اطلاع دی۔ الزام کے مطابق، جعا لسازوں نے خود کو قانون نافذ کرنے والے افسر ظاہر کر کے متاثرہ خاتون کے ساتھ دھوکہ دہی کی۔
Published: undefined
بزرگ خاتون کی باضابطہ شکایت کے بعد تحقیقات شروع ہوئی۔ ملزموں نے فرضی سرکاری پیغامات، دھمکیوں اور ذہنی دباؤ کا استعمال کرتے ہوئے خاتون کو یہ یقین دلایا کہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو رہی ہے اور اسی خوف کا فائدہ اٹھا کر اسے مختلف بینک کھاتوں میں بھاری رقم منتقل کرنے پر مجبور کیا۔
Published: undefined
پولیس کی ٹیموں نے مربوط کارروائی کرتے ہوئے لکھنؤ کے امین آباد، حسن گنج، مدینہ گنج اور صدر کینٹ سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے۔حراست میں لیے گئے چھ ملزموں کی شناخت محمد اویس (25)، وِشال تیواری (19)، شکیل احمد (53)، محمد عہد(25)، محمد عاطف (25) اور محمد عجیب(25) کے طورپر ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined