قومی خبریں

کورونا: حالات تشویشناک، تریپورہ میں بی ایس ایف کے مزید 24 جوان پازیٹو

تریپورہ کے وزیر اعلی بپلب کمار دیو نے شہریوں سے دہشت زدہ نہ ہونے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ ریاستی حکومت کورونا پر قابو پانے کے لئے پوری محنت کے ساتھ کوشش کر رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اگرتلا: تریپورہ میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 86 ویں بٹالین کے مزید 24 جوانوں کے مہلک کورونا وائرس’ کوڈ 19‘ سے متاثر پائے جانے کے بعد ریاست میں اس وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 86 ہوگئی۔ ریاست کے وزیر اعلی بپلب کمار دیو نے ٹویٹ کر یہ اطلاع فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران ریاست میں کورونا کے کیس صفر سے بڑھ کر 86 ہو گئے ہیں اور یہ تمام کیسز بی ایس ایف کی 138 ویں اور 86 ویں بٹالین سے وابستہ ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیو کا کہنا ہے کہ ریاست کا کوئی شہری کورونا سے متاثر نہیں ہے ۔ اس سے قبل بدھ کے روز 22 بی ایس ایف اہلکاروں کی کورونا سے متاثر ہو نے کی تصدیق ہو ئی تھی ۔ ان نئے کیسز کے بعد تری پورہ شمال مشرق میں کورونا سےسب سے زائد متاثر ریاست بن چکی ہے ۔ تاہم وزیر اعلی نے شہریوں سے دہشت زدہ نہ ہونے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ ریاستی حکومت کورونا پر قابو پانے کے لئے پوری محنت کے ساتھ کوشش کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined