قومی خبریں

عصمت دری کے ملزم سوامی چنمیا نند سے ایس آئی ٹی کی پوچھ گچھ

شاہجہاں پور کے ہائی پروفائل معاملے میں ایس آئی ٹی نے سنیچر کو سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیانند رہائش گاہ ومکش آسرم پہنچ کر ان سے ضمن میں تفصیل پوچھ گچھ کی اور ان کا بیان درج کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

شاہجہانپور: شاہجہاں پور کے ہائی پروفائل معاملے میں ایس آئی ٹی نے سنیچر کو سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیانند رہائش گاہ ومکش آسرم پہنچ کر ان سے ضمن میں تفصیل پوچھ گچھ کی اور ان کا بیان درج کیا۔

آفیشیل ذرائع کے مطابق ایس آئی ٹی ٹیم سنیچر کو سوامی شکدیوانند لاء کالج پہنچی اور کالج انتظامیہ سے مختلف معلومات حاصل کیں۔جانچ ٹیم متأثرہ لڑکی کے ہاسٹل بھی گئی جس کمرے میں متأثرہ رہتی تھی اس کمرے کا بھی ٹیم نے کافی باریکی سےمعائنہ کیا۔کالج سے نکلنے کے بعد جانچ ٹیم سیدھے سوامی چنمیانند کی رہائش گاہ پہنچی۔جہاں ٹیم کے اراکین نے الگ الگ نکات پر تقریب ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ کی اور ان کے بیانات درج کئے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سوامی شکدیوا نند لاء کالج کی ایک طالبہ نے فیس بک پر 24 اگست کو ایک ویڈیو اپلوڈ کیا تھا۔ اپنی ویڈیو میں طالبہ نے ایک ’سوامی‘ کے ذریعہ کئی لڑکیوں کی زندگی برباد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اہل خانہ کے جان کو خطر ہ بتایا تھا۔اس کے بعد سے وہ طالبہ غائب ہوگئی تھی۔

Published: undefined

طالبہ کے والد نے شہر کوتوالی میں 72 سالہ سوامی چنمیا نند کے خلاف بیٹی کے اغوا کرنے اور جان سے مانے کی دھمکی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ بعد میں یہ معاملہ مفاد عامہ کی ایک عرضی کے تحت سپریم کورٹ میں پہنچ گیا اور عدالت نے ریاستی حکومت کو ایس آئی ٹی کے ذریعہ معاملے کی تفتیش کرانے کا حکم دیا تھا۔

Published: undefined

ریاستی حکومت نے آئی جی نوین اروڑا کی قیادت میں ایس آئی ٹی تشکیل کی۔جانچ ٹیم نے جمعہ سے ہی شاہجہاں پور میں معاملے کی پڑتال کررہی ہے۔ پہلے دن جمعہ کو ایس آئی ٹی نے شاہجہاں پور کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کر کے معاملے کی جانکاری لینے کے بعد اس سے متعلق تمام دستاویزات کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز