قومی خبریں

سدھارتھ نگر: شر پسندوں نے ’ملنگ بابا کا مزار‘ توڑا، سات ملزمین گرفتار

پولس ترجمان نے منگل کے روز بتایا کہ سماج دشمن عناصر نے گزشتہ شب بڑھنی چاپھا واقع ملنگ بابا کے مزار کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ضلع انتظامیہ نے ٹوٹی مزار کی مرمت کرا دی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سدھارتھ نگر: اترپردیش میں ضلع سدھارتھ نگر کے بھوانی گنج علاقے میں واقع ’ملنگ بابا کے مزار‘ کو سماج دشمن عناصر کی جانب سے توڑے جانے اور اس کی تصاویر کو ہندو وادیوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد علاقہ کا ماحول کشیدہ ہو گیا ہے۔ پولس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے واردات میں شامل سات ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تاہم پولس حالات پر نظر بنائے ہوئے ہے اور سوشل میڈیا کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Published: 05 Nov 2019, 4:16 PM IST

پولس ترجمان نے منگل کے روز بتایا کہ سماج دشمن عناصر نے گزشتہ شب بڑھنی چاپھا واقع ملنگ بابا کے مزار کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ضلع انتظامیہ نے ٹوٹی مزار کی مرمت کرا دی ہے۔

Published: 05 Nov 2019, 4:16 PM IST

ہندی اخبار ’امر اُجالا‘ کی رپورٹ کے مطبابق مزار کو نقصان پہنچانے کی واردات پیر کی رات آٹھ سے نو بجے کے درمیان انجام دی گئی۔ جیسے ہی لوگوں کو اس کی اطلاع ملی ماحول کشیدہ ہو گیا۔ اس کے بعد ایک ہندو تنظیم کے رہنما نے اس کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق معاملہ پولس کے پاس پہنچنے سے پہلے ہی پوسٹ کو ڈلیٹ کر دیا گیا۔ اس کے بعد جیسے ہی پولس کو معلومات حاصل ہوئی۔ اس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

Published: 05 Nov 2019, 4:16 PM IST

ڈومیریاگنج، پتھرا، تریلوک پور وغیرہ تھانوں کی فورس کو احتیاط کے طور پر گاؤں بڑھنی چاپھا کے علاوہ آس پاس کے کئی گاؤں میں تعینات کیا گیا ہے۔ ایس پی وجے ڈھُل کا کہنا ہےکہ مذہبی مقام کی فوری طور پر مرمت کرا دی گئی ہے اور سوشل میڈیا پر پولس کی ٹیم نظر بنائے ہوئے ہے۔

Published: 05 Nov 2019, 4:16 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Nov 2019, 4:16 PM IST