ملک کی تین بڑی ریاستوں میں آج کانگریس کی حکومت قائم ہو جائے گی ۔ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں کانگریس کے وزراء اعلی حلف لیں گے ۔ راجستھان میں جہاں اشوک گہلوت وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے وہیں سچن پائلٹ نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے ۔ ادھر مدھیہ پردیش میں کانگریس کے سینئر رہنما کمل ناتھ اور چھتیس گڑھ میں بھوپیش بگھیل وزیر اعلی کے لئے حلف لیں گے ۔ آج کی حلف برداری کی تقریب میں حزب اختلاف کے بڑے رہنما شامل ہوں گے ۔
Published: undefined
آج صبح سب سے پہلے راجستھان میں حلف برداری کی تقریب ہوگی ، اس کے بعد دو پہر کو مدھیہ پردیش اور شام کو چھتیس گڑھ میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہو گی ۔ آج کی حلف برداری کی تقریب میں کانگریس صدر راہل گاندھی، یو پی اے چئیر پرسن سونیا گاندھی، شرد یادو، شرد پوار ، چندرا بابو نائڈو، اروند کیجریوال، ایچ ڈی کمارسوامی سمیت کئی بڑے رہنما شامل ہوں گے ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined