قومی خبریں

دلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 3515 ہوئی، آزادپور منڈی کی13 دوکانیں سیل

آزاد پور میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی سبزی اور پھلوں کی خوردہ منڈی میں 15 لوگوں کو کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد یہاں کی 13 دوکانیں سیل کردی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

راجدھانی میں جمعرات کو کورونا متاثرین کے 76 نئے سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 3515 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

دلی حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے دیر رات جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ قومی راجدھانی میں کووڈ۔ 19 سے تین مریضوں کی موت ہونے سے مہلوکین کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب آج دو مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں اس کے ساتھ ہی اب تک 1094 افراد کورونا وائرس سے جنگ جیت چکے ہیں۔ وہیں یہاں پر کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد 2362 ہے۔

Published: undefined

ادھرقومی راجدھانی کے آزاد پور میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی سبزی اور پھلوں کی خوردہ منڈی میں 15 لوگوں کو کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد یہاں کی 13 دوکانیں سیل کردی گئی ہیں۔

Published: undefined

زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ کمیٹی کے صدر نے جمعرات کی رات کو بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے 15 لوگوں کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ متعلقہ ٹیم کورونا متاثرین کے رابطے میں آنے والوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

Published: undefined

ابھی تک منڈی کی 13 دکانیں سیل کردی گئی ہیں اور 43 لوگوں کو کوارنٹین کیا گیا ہے۔ بازار یونین کوارنٹین کئے گئے لوگوں کے لئے کھانے اور دیگر ضروری سہولیات کا انتظام کررہی ہے۔ بازار کو باقاعدہ طور پر سنیٹائز کیا جارہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined