قومی خبریں

کورونا ویکسین: مدھیہ پردیش سے آئی تشویشناک خبر، ٹرائل ڈوز کے بعد والنٹیر کی موت

بھوپال میں پیپلز میڈیکل کالج میں چل رہے کوویکسین ٹرائل میں شامل ٹیلا جمال پورا باشندہ والنٹیر دیپک مراوی کی موت ہو گئی ہے۔ حالانکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ زہر بتائی گئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ہندوستان میں کورونا ویکسین کا ڈرائی رَن جاری ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی کورونا ٹیکہ کاری کا عمل بھی شروع ہو جائے گا۔ اس درمیان مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے ایک تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ بھوپال کے پیپلز میڈیکل کالج میں 12 دسمبر کو کوویکسین کا ٹرائل ٹیکہ لگوانے والے 47 سالہ والنٹیر دیپک مراوی کی 21 دسمبر کو موت ہو گئی۔ یہ خبر اب منظر عام پر آئی ہے اور دیپک کے اہل خانہ نے کووڈ ویکسین کو لے کر سوال اٹھائے ہیں۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق 45 سال کے دیپک مراوی مزدوری کرتے تھے اور ٹیلہ جمال پورہ کی صوبیدار کالونی میں کرایہ کے ایک کمرے میں تین بچوں کے ساتھ زندگی گزارتے تھے۔ دیپک نے کورونا ویکسین ٹرائل میں حصہ لیا تھا اور بتایا جا رہا ہے کہ پہلی خوراک کے بعد ہی طبیعت خراب ہو گئی اور اسپتال پہنچنے سے پہلے دیپک کی موت واقع ہو گئی۔ 22 دسمبر کو ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا جس کی پرائمری رپورٹ میں لاش میں زہر ملنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

Published: undefined

ویسے موت کوویکسین کا ٹیکہ لگوانے سے ہوئی ہے یا کسی دیگر وجہ سے، اس معاملے میں فی الحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ اس کا پتہ پوسٹ مارٹم کی فائنل رپورٹ کے بعد ہی چل پائے گا۔ دیپک کی لاش سے متعلق وِسرا رپورٹ پولس کو سونپ دی گئی ہے۔

Published: undefined

اس پورے معاملے میں دیپک کے بیٹے آکاش نے بتایا کہ ویکسین کی خوراک لگوانے کے بعد صحت کا حال جاننے کے لیے اسپتال سے فون کئی بار آئے۔ 21 دسمبر کو والد کے انتقال کی خبر لینے پیپلز مینجمنٹ سے تین بار فون آئے، لیکن وہاں سے کوئی بھی ملاقات کے لیے گھر نہیں پہنچا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined