قومی خبریں

انتخابات سے عین قبل بی جے پی کو دھچکا! آئی پی ایف ٹی کا تریپورہ رائل سے اتحاد، علیحدہ ریاست کا مطالبہ

یہ اتحاد ایسے وقت میں تشکیل دیا گیا ہے جب ریاست میں تریپورہ ٹرائیبل ایریاز آٹونومس ڈسٹرکٹ کاؤنسل (ٹی ٹی اے اے ڈی سی) کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

اگرتلا: تری پورہ کی شاہی شخصیت پردیوت مانکیہ دیب برمن نے ریاست کی حکمران جماعت بی جے پی کو شدید دھچکا دیتے ہویے مخلوط حکومت میں شامل ایک جماعت سے اتحاد کر لیا ہے۔ یہ اتحاد ایسے وقت میں تشکیل دیا گیا ہے جب ریاست میں تریپورہ ٹرائیبل ایریاز آٹونومس ڈسٹرکٹ کاؤنسل (ٹی ٹی اے اے ڈی سی) کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

دیب برمن نے شمال مشرقی ریاست میں قبائلی کونسل کے انتخابات سے قبل بی جے پی کی اتحادی جماعت انڈیجینس فرنٹ آف تریپورہ (آئی پی ایف ٹی) کے ساتھ مل کر تری پورہ انڈیجینس پیپلز ریجنل الائنس (ٹی آئی پی آر اے) تشکیل دیا تھا۔ ٹی ٹی اے اے ڈی سی انتخابات کی تاریخ پچھلے سال 17 مئی کے لیے طے کی گئی تھی، لیکن کووڈ- 19 کی وبا کی وجہ سے انہیں مؤخر کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

اب یہ اتحاد پردیوت مانیکیا دیب برمن کی سربراہی میں ٹی ٹی اے اے ڈی سی انتخابات لڑے گا۔ جمعہ کے روز 42 سالہ پردیوت نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ ٹپرلینڈ اسٹیٹ پارٹی اور آئی پی ایف ٹی کا ٹی آئی پی آر اے میں انضمام ہوا ہے۔

Published: undefined

ریاست کی حکمران جماعت بی جے پی کو اس وقت ایک اور دھچکا لگا جب ریاست کی تقریباً تمام قبائلی سیاسی جماعتوں نے ٹیپرا کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، آئی پی ایف ٹی نے ابھی تک ریاست میں بپلب دیب حکومت سے اپنی حمایت واپس نہیں لی ہے، جہاں ان کے دو وزرا ہیں۔

Published: undefined

پردیوت مانیکیا دیب برمن، جو پہلے کانگریس کے تریپورہ پردیش کے صدر تھے، نے 2019 میں پارٹی چھوڑ دی تھی۔ ان کا بنیادی مطالبہ تریپورہ میں دیسی قبائلی طبقات کے لئے ایک علیحدہ ریاست "گریٹر ٹپرلینڈ" کا رہا ہے۔ آئی پی ایف ٹی نے بھی 2009 میں علیحدہ ریاست کا مطالبہ کر کے سیاسی شہرت حاصل کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined