قومی خبریں

’کھیل اب شروع ہوا ہے‘، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی پر سنجے راؤت کا بیان

شیوسینا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی کارروائی پر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’کھیل اب شروع ہوا ہے۔‘‘

شیو سینا لیڈر سنجے راؤت / IANS
شیو سینا لیڈر سنجے راؤت / IANS 

شیوسینا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی کارروائی کو پر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کھیل اب شروع ہوا ہے۔ راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت لگاتار مرکزی حکومت پر حملہ آور ہیں۔ سنجے راؤت نے پیر کے روز ٹوئٹ کر کے کہا کہ کھیل اب شروع ہوا ہے۔ آج وزیر اعظم دفتر کے سامنے ثبوت پیش کیے ہیں۔ کیسے مرکزی ایجنسیاں کچھ لوگوں کے خلاف طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہیں۔ کچھ افسر جبراً وصولی اور بلیک میلنگ میں وصولی ایجنٹوں کے ذریعہ سے شامل ہونے پر ثبوت جمع کیے ہیں۔ راؤت نے کہا کہ زیادہ جانکاری شیئر کرنے کے لیے جلد ہی ایک پریس کانفرنس کی جائے گی۔

Published: undefined

دراصل مہاراشٹر میں ای ڈی اور انکم ٹیکس محکمہ کی چھاپہ ماری کے بعد سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ ریاستی وزیر نواب ملک کی گرفتاری کے بعد شیوسینا کارپوریٹر و برہنممبئی نگر نگم (بی ایم سی) کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سربراہ شونت جادھو کے گھر اور ٹھکانے پر انکم ٹیکس چھاپہ کو لے کر شیوسینا حملہ آور ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل شیوسینا لیڈروں کے گھر اور ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کو لے کر سنجے راؤت نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ صرف مہاراشٹر میں آمدنی اور ٹیکس ہے اور بی جے پی حکمراں ریاستوں میں کوئی آمدنی اور ٹیکس نہیں ہے۔ میونسپل کارپوریشن انتخاب یہاں ہیں... اس لیے مرکزی ایجنسیوں کے پاس صرف مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں کام ہے، بقیہ ہندوستان میں کوئی کام نہیں۔

Published: undefined

سنجے راؤت نے نائب صدر ونکیا نائیڈو کے ساتھ ساتھ راہل گاندھی، شرد پوار سمیت کئی لیڈروں کو خط لکھا ہے۔ اپنے خط میں شیوسینا لیڈر نے اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ کچھ وقت پہلے کچھ لوگوں نے ان سے مہاراشٹر حکومت گرانے کو لے کر رابطہ کیا تھا، تاکہ مہاراشٹر میں وسط مدتی انتخاب ہو سکے جس پر سنجے راؤت نے انھیں صاف انکار کیا۔

Published: undefined

دراصل ای ڈی کی ٹیم نے گزشتہ ہفتہ سنجے راؤت کی بیٹیوں کے پارٹنر سجیت پاٹکر کے گھر چھاپہ ماری کی تھی۔ تقریباً 1034 کروڑ روپے کے زمین گھوٹالے کے معاملے میں سجیت پاٹکر کے احاطوں پر چھاپہ ماری کے بعد سنجے راؤت کی بیٹیاں ای ڈی کی جانچ کے دائرے میں آ گئی ہیں۔ سجیت پاٹکر راؤت کی بیٹیوں کے کمرشیل شراکت دار ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined