قومی خبریں

شیوسینا لیڈر سنجے راؤت جیل سے آئے باہر، خوشی میں حامیوں نے کی آتش بازی، رہائش پر جشن کی تیاری

جیل سے باہر آنے کے بعد سنجے راؤت نے کہا کہ ’’میں خوش ہوں، لیکن ابھی طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے۔‘‘ اس سے قبل سنجے راؤت کے بھائی سنیل راؤت نے بھی ان کے طبیعت ناساز ہونے کی بات کہی تھی۔

سنجے راوت، تصویر آئی اے این ایس
سنجے راوت، تصویر آئی اے این ایس 

اسپیشل کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد بدھ کی شام شیوسینا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کو آرتھر روڈ جیل سے رِہا کر دیا گیا ہے۔ انھیں پاترا چال گھوٹالہ سے جڑے ایک کیس میں عدالت نے ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔ حالانکہ اس ضمانت کے خلاف ای ڈی نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، لیکن اس عرضی پر فوری سماعت سے ہائی کورٹ نے انکار کر دیا تھا۔ 10 نومبر کو اس عرضی پر سماعت ہونے والی ہے۔

Published: undefined

بہرحال، بدھ کی شام جب سنجے راؤت آرتھر روڈ جیل سے باہر آئے تو ان کے حامیوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ شیوسینا کارکنان وہاں پر جشن مناتے اور آتش بازی کرتے ہوئے دکھائی دیے۔ لوگوں نے ایک دوسرے کو گلال بھی لگایا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سنجے راؤت نے کار سے نکل کر لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بھگوا گمچھا کو دونوں ہاتھوں سے لہرا کر اپنی ثابت قدمی کا بھی اظہار کیا۔ اس کی ویڈیو خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر بھی کی ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے راؤت کے حامیوں نے ان کی رہائش کو بھی سجایا ہے اور وہاں جشن کی تیاری کی گئی ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں ابھی کوئی تفصیلی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ ویسے جیل سے باہر آنے کے بعد سنجے راؤت نے کہا کہ ’’میں خوش ہوں، لیکن ابھی طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے۔‘‘ اس سے قبل سنجے راؤت کے بھائی سنیل راؤت نے بھی ان کے طبیعت ناساز ہونے کی بات کہی تھی۔ ایسی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ سنجے راؤت سب سے پہلے سنجے راؤت سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، اور پھر وہ غالباً اپنے علاج کے لیے اسپتال جائیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ شیوسینا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کو ای ڈی نے 31 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔ ان کا نام پاترا چاؤل گھوٹالے میں سامنے آیا تھا۔ اس سے جڑے منی لانڈرنگ کے کیس میں سنجے راؤت کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اب ان کو اسپیشل کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے اور ساتھ ہی ان کے قریبی پروین راؤت کو بھی ضمانت دے دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع