قومی خبریں

’شیلا دیکشت دہلی کی ترقی اور سیکولر اقدار کیلئے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘

شیلا دیکشت بلند عزائم، حوصلہ مند اور سیکولر اقدار کی حامل عظیم خاتون سیاست داں تھی۔ دہلی کی تعمیر وترقی اور اس کی خوبصورتی میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس 

نئی دہلی: شیلا دیکشت بلند عزائم، حوصلہ مند اور سیکولر اقدار کی حامل عظیم خاتون سیاست داں تھی۔ دہلی کی تعمیر وترقی اور اس کی خوبصورتی میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ ان کے انتقال سے سیاست میں غیر معمولی خلاپیدا ہوگیا ہے اور کانگریس سمیت پورے ملک کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کیا۔

Published: undefined

دہلی کی سابق وزیر اعلی آنجہانی شیلادیکشت کے انتقال پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ شیلاد یکشت ایک ایماندار،محنتی اور بلند اخلاق کی پیکر سیاست داں تھے۔ تین مرتبہ مسلسل انہیں عوام نے منتخب کیا اور وزیر اعلی رہتے ہوئے دہلی کی ہمہ جہت ترقی میں انہوں نے نمایاکردار نبھایا۔

Published: undefined

آج دہلی کو بلند ترین عمارت،گرین سٹی، خوبصورتی، اوو ر بریج، کشادہ سڑکیں سمیت کئی اعتبار سے عالمی سطح پر خصوصیت اور امتیاز حاصل ہے جس کا سہرا انہیں کے سرجاتاہے۔ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں کسی بھی طرح کے مذہبی بھید بھاوسے گریز کیا۔ سب کو ساتھ لیکر چلنے کا کام کیا،کسی طرح کا فرقہ وارانہ فساد اور ہنگامہ نہیں ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ شیلا دیکشت کو دہلی کی سب سے چہتی وزیر اعلی مانا جاتا ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ ملی اداروں اور مسلمانوں کے ساتھ بھی شیلا دیکشت کے گہرا ر وابط اور اچھے تعلقات تھے۔ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹڈیز اور آل انڈیا ملی کونسل کے بیشتر پروگرام میں ان کی شرکت رہی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined