قومی خبریں

شرد پوار کی پھر بگڑی طبیعت، بریچ کینڈی اسپتال میں داخل

سپریا سولے نے اپنے ’واٹس ایپ‘ اسٹیٹس پر لکھا کہ ’’بابا کو بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرا رہی ہوں۔ ایسا لگتا ہے کہ انہیں پانی کی کمی ہو گئی ہے۔ انہیں اب تھوڑا آرام کرنے اور کم سفر کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>این سی پی - ایس پی کے سربراہ شرد پوار (فائل)/ ویڈیو گریب</p></div>

این سی پی - ایس پی کے سربراہ شرد پوار (فائل)/ ویڈیو گریب

 

این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہو گئی ہے۔ ان کی بیٹی اور پارٹی کی قومی ورکنگ صدر سپریا سولے نے بتایا کہ ان کے والد کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 85 سالہ شرد پوار کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملتے ہی سپریا میٹنگ چھوڑ کر اسپتال روانہ ہو گئیں۔

سپریا سولے نے اپنے ’واٹس ایپ‘ اسٹیٹس پر لکھا کہ ’’بابا کو بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرا رہی ہوں۔ ایسا لگتا ہے کہ انہیں پانی کی کمی ہو گئی ہے۔ انہیں اب تھوڑا آرام کرنے اور کم سفر کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن بابا سنتے ہی نہیں ہیں۔ وہ اپنے کام سے بہت محبت کرتے ہیں۔‘‘ آخر میں سپریا نے اپنے خیرخواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آپ سب کی فکر مندی اور نیک خواہشات کا شکریہ۔‘‘

واضح رہے کہ سپریا سولے نے آج این سی پی (ایس پی) کے لیڈران کی اہم میٹنگ بلائی تھی۔ اس دوران پارٹی میں جاری تنازعہ پر خاص طور پر تبادلۂ خیال ہونے والا تھا۔ شرد پوار بھی اس میٹنگ میں شرکت کرنے والے تھے، لیکن ان کی طبیعت بگڑ گئی اور سپریا کو بھی میٹنگ درمیان میں ہی چھوڑنی پڑی۔

قابل ذکر ہے کہ ایک ماہ کے اندر یہ دوسری بار ہے جب شرد پوار کی طبیعت خراب ہوئی ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا ہے۔ اس سے قبل 2 نومبر کو بھی سانس لینے میں تکلیف اور انفیکشن کے باعث انہیں پونے کے روبی ہال کلینک میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد شرد پوار کو بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ حالانکہ 7 نومبر کو انہیں وہاں سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔