قومی خبریں

’نہ ٹائرڈ ہوں، نہ ریٹائر ہوں‘، واجپئی کا تذکرہ کرتے ہوئے شرد پوار نے اجیت پوار کو بنایا تنقید کا نشانہ

شرد پوار نے کہا کہ میٹنگ کے لیے آتے وقت لوگوں کے چہرے کے آثار دیکھ کر میرا حوصلہ بڑھ گیا ہے، نہ میں ٹائرڈ (تھکا) ہوں اور نہ ہی ریٹائر (سبکدوش) ہوں۔

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شرد پوار، تصویر آئی اے این ایس

 

مہاراشٹر میں سیاسی اٹھا پٹخ کے درمیان شرد پوار ایک بار پھر سے اپنی پارٹی این سی پی کو دوبارہ کھڑا کرنے کی کوشش میں لگ گئے ہیں۔ بھتیجے اجیت پوار کے ذریعہ دیے گئے جھٹکے سے باہر نکلنے کے لیے 82 سالہ شرد پوار اپنی پوری طاقت سے پارٹی کو پھر سے مہاراشٹر میں مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔ اسی عمل میں ہفتہ کے روز شرد پوار نے اٹل بہاری واجپئی کے الفاظ کو یاد کیا، جب انھوں نے پارٹی کی قیادت اڈوانی کو سونپتے ہوئے کہا تھا کہ ’’نہ ٹائرڈ ہوں، نہ ریٹائر! لیکن اب اڈوانی جی کی قیادت میں فتح کی طرف آگے بڑھیے۔‘‘

Published: undefined

شرد پوار نے کہا کہ مہاراشٹر میں ایک عجیب حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ میں ایسے میں این سی پی کو پھر سے مضبوط کرنے کے لیے جگہ جگہ جاؤں گا اور لوگوں سے پارٹی کو مضبوط کرنے کی گزارش کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ یولا میٹنگ کے لیے آتے وقت لوگوں کے چہرے کے آثار کو دیکھ کر میرا حوصلہ بڑھ گیا ہے۔ نہ میں ٹائرڈ (تھکا) ہوں، اور نہ ہی ریٹائر (سبکدوش) ہوں۔

Published: undefined

اس دوران شرد پوار نے بغاوت کر بی جے پی کے ساتھ جانے والے لیڈروں پر خوب حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ پرفل پٹیل کو میں نے وزیر بنایا، پی اے سنگما کو میں نے وزیر بنایا۔ پرفل پٹیل کا بیان تھوڑا بہت مجھے پتہ چلا ہے۔ پارٹی کی چیزیں، سامان لینے کی بات کہنے والوں کو اوپر والا عقل دے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بی جے ی کے ساتھ جانے کی بات ضرور ہوئی تھی، لیکن فیصلہ نہیں ہوا تھا۔ پوار نے کہا کہ میری پارٹی ناجائز ہے، ایسا الزام عائد کیا گیا۔ اسی پارٹی کے ذریعہ تم پارلیمنٹ میں ہو۔ پارٹی میں جو بھی ہوا، سبھی سینئر لوگوں کے دستخط کے بعد ہی ہوا۔ میری تقرری بھی اتفاق رائے سے ہوئی اور اس کی تجویز پرفل پٹیل نے ہی پیش کی تھی۔

Published: undefined

شرد پوار نے بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں کیسے کمزور ہو، اس کے لیے بی جے پی کمزور کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ راج ٹھاکرے اور ادھو ٹھاکرے ایک ساتھ آتے ہیں تو مجھے خوشی ہوگی۔ شرد پوار نے اجیت پوار گروپ پر بھی حملہ کیا اور کہا کہ ان لوگوں کا استقبال کرنے کے لیے کارکنان نہیں ہیں، اس لیے بچوں سے استقبال کرایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ہفتہ کے روز اپنی پارٹی کو پھر سے کھڑا کرنے کا مشن شروع کرتے ہوئے انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’کیا آپ جانتے ہیں کہ مورار جی دیسائی کس عمر میں وزیر اعظم بنے تھے؟ میں وزیر اعظم یا وزیر نہیں بننا چاہتا بلکہ صرف لوگوں کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined