
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار
مختلف ریاستوں میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے درمیان بی ایل او کی خودکشی کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ مغربی بنگال اور راجستھان کے علاوہ کچھ دیگر ریاستوں میں بھی بی ایل او نے کام کے دباؤ میں اپنی جان ختم کر لی ہے۔ اس تعلق سے کانگریس لگاتار الیکشن کمیشن اور وزیر اعظم مودی پر حملہ آور ہے۔ آج ایک بار پھر کانگریس نے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ملک کے ہر گوشے میں بی ایل او کی موت سے جڑی غمناک اور فکر انگیز خبریں سامنے آ رہی ہیں۔‘‘
Published: undefined
کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’حال ہی میں گجرات کے بی ایل او اروند واریڑھ جی نے ایس آئی آر سے متعلق دباؤ میں خودکشی کر لی۔ وہیں، گجرات کے بی ایل او رمیش بھائی پرمار جی، مدھیہ پردیش کے بھون سنگھ چوہان جی اور راجستھان کے ایس آئی آر سپروائزر سَنت رام جی کی موت ہو گئی۔ یہ سبھی ایس آئی آر کے سب ذہنی تناؤ سے نبرد آزما تھے۔‘‘ اس پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’اس سے قبل بھی راجستھان، مدھیہ پردیش، کیرالہ اور تمل ناڈو سے بی ایل او کی موت سے جڑی خبریں آ چکی ہیں۔‘‘
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی اور الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ ’’نریندر مودی اور الیکشن کمیشن ایس آئی آر کے ذریعہ ’ووٹ چوری‘ کو انجام دینا چاہتے ہیں، اس لیے اس میں جلد بازی کی جا رہی ہے، جس کی قیمت لوگ اپنی جان دے کر ادا کر رہے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی لکھا گیا ہے کہ ’’ووٹ چوری کروانے کے لیے گیانیش کمار لوگوں کی جان لینے سے بھی پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ہاتھ بے قصوروں کے خون سے رنگ چکے ہیں۔ شرمناک۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined