قومی خبریں

عصمت دری کے ملزم بی جے پی لیڈر چنمیانند کو اسپتال سے چھٹی، جیل میں ٹرانسفر

لکھنؤ پی جی آئی کے ڈاکٹر امت اگروال نے چنمیانند کو اسپتال سے چھٹی ملنے کے بارے میں جانکاری دی۔ چنمیانند کو 23 ستمبر کو سینے میں تکلیف اور لو بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اپنے ہی کالج کی لاء طالبہ کا جنسی استحصال کرنے کے معاملے میں پھنسے سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر چنمیانند کو ایس جی پی جی آئی سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اسپتال سے چھٹی ملتے ہی چنمیانند کو شاہجہاں پور جیل بھیج دیا گیا۔ پی جی آئی کے سی ایم ایس ڈاکٹر امت اگروال نے چنمیانند کو اسپتال سے چھٹی ملنے کے بارے میں جانکاری دی۔ چنمیانند کو 23 ستمبر کو سینے میں تکلیف اور لو بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد پی جی آئی میں داخل کرایا گیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی انجیوگرافی کی گئی لیکن کوئی بلاکیج نہیں پایا گیا۔ صحت سے متعلق دیگر مسائل کے سبب وہ اب تک پی جی آئی میں ہی داخل تھے۔

Published: 01 Oct 2019, 10:10 AM IST

سی ایم ایس ڈاکٹر امت اگروال کے مطابق چنمیانند کی حالت معمول پر ہو گئی تھی۔ ایسے میں ڈاکٹری مشورہ دے کر انھیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ سوامی چنمیانند پر جنسی استحصال اور عصمت دری کا الزام لگانے والی طالبہ بھی پانچ کروڑ روپے کی رنگداری مانگنے کے معاملے میں پھنس گئی ہے۔ ایس آئی ٹی نے طالبہ کو 25 ستمبر کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا تھا جہاں سے اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا۔

Published: 01 Oct 2019, 10:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Oct 2019, 10:10 AM IST