قومی خبریں

شاہ اور شہنشاہ جانتے ہیں کہ راہل معافی نہیں مانگیں گے: پون کھیڑا

بی جے پی راہل گاندھی سے لندن میں اپنی تقریر پر معافی مانگنے کے مطالبے پر بضد ہے۔ صبح ہی میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی نے راہل گاندھی کا موازنہ میر جعفر سے کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>پون کھیڑا / ویڈیو گریب / یو ٹیوب </p></div>

پون کھیڑا / ویڈیو گریب / یو ٹیوب

 

بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا کے بیان کے بعد اب کانگریس نے شدید جوابی حملہ کیا ہے۔ پاترا نے صبح کہا تھا کہ راہل گاندھی کو معافی مانگنی پڑے گی، ہم اسے کروا کر رہیں گے۔ اس کے جواب میں کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا ہے کہ شاہ اور شہنشاہ جانتے ہیں کہ راہل گاندھی معافی نہیں مانگیں گے۔ اس کے بعد بھی بی جے پی کے ترجمان بغیر نہائے آگئے۔ 

Published: undefined

کھیڑا نے مزید کہا، جو لوگ 9 بار ناک رگڑ کر انگریزوں سے معافی مانگتے ہیں اور وائسرائے سے پنشن لیتے ہیں وہ کانگریس کو حب الوطنی کا درس دیتے ہیں تو ہنسی آتی ہے۔ حکومت پر تنقید ملک پر تنقید نہیں ہے۔ آپ جمہوریت کے کرائے دار ہیں مالک نہیں، مالک عوام ہیں۔

Published: undefined

کانگریس کے ترجمان نے کہا، "یہ ڈرامہ اس لیے ہو رہا ہے کہ راہل گاندھی وزیر اعظم کے دوست کے بارے میں سوال کر رہے ہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ راہل گاندھی وزیر اعظم کے سامنے اڈانی کا ذکر نہ کر دیں۔ جمہوریت کے جے چند نہ بنئے، ہندوستانی تاریخ آپ کو جے چند کہے گی اگر آپ ملک کی بجائے دوست کی فکر کریں گے۔ 

Published: undefined

واضح رہے بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے پہلے راہل گاندھی کا موازنہ میر جعفر سے کیا تھا۔ پاترا نے کہا تھا، "میر جعفر کو معافی مانگنی پڑے گی۔ راہل گاندھی آج کی سیاست کے میر جعفر ہیں۔ میر جعفر نے نواب بننے کے لیے کیا کیا اور راہل گاندھی نے لندن میں کیا کیا... بالکل وہی ہے۔" نواب بننا چاہتا ہے، آج کے میر جعفر کو معافی مانگنی پڑے گی، شہزادہ یہ نہیں چلے گا۔ شہزادہ نواب بننا چاہتا ہے، اس کے لیے بیرونی طاقتوں سے مدد مانگ رہا ہے۔" 

Published: undefined

پاترا کے اس بیان پر پون کھیڑا نے کہا کہ راہل گاندھی کو میر جعفر کہنے پر پاترا کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق کانگریس کی حکومت والی ریاست میں سمبت پاترا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ پورٹل پر یہ خبر ذرائع کے حوالوں سے شائع کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined