قومی خبریں

جھارکھنڈ میں ٹرین اور ٹرک کے درمیان شدید ٹکر، کئی لوگوں کے زخمی ہونے کا اندیشہ

حادثہ کے فوراً بعد سیکورٹی کے لحاظ سے ڈاؤن لائن اور اَپ لائن دونوں پر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی۔ یہ حادثہ صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ آمد و رفت کی بحالی میں ایک گھنٹہ سے زیادہ کا وقت لگ گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ٹرین اور ٹرک کی ٹکر، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ٹرین اور ٹرک کی ٹکر، تصویر سوشل میڈیا

 

جھارکھنڈ کے دیوگھر ضلع واقع جسیڈیہہ علاقہ میں ایک ریلوے پھاٹک پر شدید حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک ٹرین اور ٹرک کے درمیان سخت ٹکر ہو گئی، جس میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ٹرک ریلوے پھاٹک پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا، تبھی ٹرین آ گئی اور ٹرک کے پچھلے حصہ میں ٹکر مارتی ہوئی رُک گئی۔ اچھی بات یہ رہی کہ ٹرین کے لوکو پائلٹ نے پہلے سے ہی بریک لگانا شروع کر دیا تھا، جس کی وجہ سے ٹکر کے فوراً بعد ہی ٹرین رک گئی، ورنہ حادثہ مزید خوفناک ہو سکتا تھا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ جمعرات کی صبح دیوگھر ضلع کے جسیڈیہہ-ہاوڑہ مین لائن پر پیش آیا، جہاں ایک ٹرین اور ٹرک کی ٹکر سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اس ٹکر میں 2 موٹر سائیکل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایک موٹر سائیکل سوار کے سنگین طور پر زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جس کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔ باقی زخمیوں کے خطرہ سے باہر ہونے کی جانکاری سامنے آ رہی ہے۔

Published: undefined

حادثہ کے فوراً بعد سیکورٹی کے لحاظ سے ڈاؤن لائن اور اَپ لائن دونوں پر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی۔ حادثہ صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا اور ایک گھنٹہ سے زیادہ وقت تک ریل کی آمد و رفت متاثر رہی۔ اس حادثہ کی جانکاری ملتے ہی آسنسول ریلوے ڈویزن کے سبھی افسران موقع پر پہنچے۔ انھوں نے وہاں کے ریل افسران سے حادثہ کی مکمل جانکاری لی۔ ریلوے انتظامیہ نے ٹریک کو فوراً صاف کیا اور ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کی۔

Published: undefined

حادثہ کی خبر ملتے ہی آر پی ایف اور جی آر پی کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ سیکورٹی فورسز نے بھی موقع پر موجود بھیڑ کو قابو میں کرتے ہوئے راحت و بچاؤ کام شروع کیا۔ افسران کے مطابق ترجیحی بنیاد پر ٹریک کو صاف کر حالات معمول پر لائے گئے۔ اب پولیس اس بات کی جانکاری حاصل کرنے میں مصروف ہے کہ پھاٹک بند ہونے کے باوجود ٹرک ریلوے ٹریک پر کیسے پہنچا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی-این سی آر سے ہٹائی گئیں گریپ-3 کی پابندیاں، اے کیو آئی میں بہتری، 23 جنوری کو بارش اور تیز ہوا کا امکان

  • ,
  • ہندوستان میں ٹی-20 عالمی کپ کھیلنے سے انکار کے بعد بنگلہ دیش کو آئی سی سی نے ٹورنامنٹ سے کیا باہر