قومی خبریں

کئی سرکردہ لیڈران نے اجیت پوار کی موت سے متعلق اعلیٰ سطحی جانچ کا کیا مطالبہ، ممتا بنرجی کا اظہارِ تشویش

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ میں دھماکہ کے بعد 2 لاشیں ہوا میں اڑ گئیں۔ ہم نے اجیت پوار کو چشمہ اور گھڑی کی مدد سے پہچانا اور طیارہ سے باہر نکالا۔

<div class="paragraphs"><p>اجیت پوار، تصویر ’ایکس‘</p></div>

اجیت پوار، تصویر ’ایکس‘

 

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی طیارہ حادثہ میں ہوئی موت نے سیاست میں ایک نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی سرکردہ لیڈران نے ان کی موت پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے واقعہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ خاص طور سے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اجیت پوار کے انتقال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کچھ ایسے خدشات ظاہر کیے ہیں جو ایک نیا تنازعہ کا سبب بن سکتا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’میں حیران ہوں کہ ملک میں عام لوگ اور سیاسی لیڈران تک محفوظ نہیں ہیں۔ ملک میں سیاسی لیڈران اور عام لوگوں کے لیے کوئی حفاظتی انتظام نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined